
سارن، 23 نومبر (ہ س)۔ ترَیا تھانہ علاقے کے لوا گاؤں میں زمینی تنازعہ پر دو فریقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کھیت میں ہل چلانے سے منع کرنے پر تنازعہ بڑھ گیا اور ایک فریق پر لاٹھی اور فرسا (کلہاڑی نما ہتھیار) سے حملہ کیا گیا۔ اس دوران ایک جے سی بی اور ایک ٹریکٹر کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے میں دونوں فریقوں کے نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں شیلیندر سنگھ، وویک سنگھ، وکرانت سنگھ اور سورَو سنگھ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ تھانہ انچارج ستیہ پرتاپ نے بتایا کہ فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ اور دونوں فریقوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کر رہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک دونوں فریقوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کا عمل جاری تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan