
سہرسہ، 22 نومبر(ہ س)۔بہار کے سہرسہ ضلع کے نوہٹہ تھانہ حلقہ کے تحت کمرولی گاؤں میں پولیس نے چھاپہ ماری کرکے دیسی شراب کے ساتھ دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمین کے گھروں سے مجموعی طور پر 47 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق نوہٹہ تھانہ مقدمہ نمبر 259/26، مورخہ 21 نومبر 2026 کے تحت بہار امتناع شراب و ایکسائز (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی دفعہ 30 (اے) کے تحت یہ کارروائی کی گئی۔پولیس نے کمرولی کے رہنے والے مکیش کامت (ولد ہری رام کامت) کے گھر سے 35 لیٹر دیسی شراب برآمد کی، جبکہ دوسرے ملزم راج کامت (ولد جھونک کامت) کے گھر سے 12 لیٹر دیسی شراب ضبط کی گئی۔پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan