
ہاتھرس، 22 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں ساسنی تھانہ علاقے کے تحت چوروں نے ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور سات ہزار روپے نقدی چوری کر لی۔ واردات کے وقت خاندان کے بیشتر افراد دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ اتوار کی صبح گھر میں موجود خاتون کی آنکھ کھلی تو کمروں میں سامان بکھرا دیکھ کر چوری کا انکشاف ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق محلہ داو¿ جی کے رہنے والے پریم لوانیا کے خاندان کے بیشتر افراد دہلی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ گھر میں رجن دیوی موجود تھیں، جبکہ مکان کی بالائی منزل پر رہنے والا کرایہ دار بھی اپنے کمرے میں سو رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رجن دیوی رات تقریباً دو بجے اپنے کمرے میں سونے چلی گئی تھیں۔
اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے جب ان کی آنکھ کھلی تو ساتھ والے کمرے کا سامان بکھرا ہوا تھا۔ کمرے میں سامان بکھرا دیکھ کر انہوں نے گھر کی تلاشی لی تو زیورات اور نقدی غائب پائی۔ اہل خانہ کے مطابق چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور تقریباً سات ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی خاندان کے دیگر افراد اور تھانہ پولیس کو مطلع کیا گیا۔ تھانہ انچارج للت کمار شرما پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے بتایا کہ چوری کے واقعے کی تحقیقات اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کرکے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ