تاریخ کے آئینے میں 23 نومبر: ہندوستان میں پہلی بار دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کا انعقاد ہوا تھا
ہندوستانی تاریخ میں 21 نومبر کا دن ایک اہم بین الاقوامی تقریب کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ سال 1983 میں اسی دن ہندوستان میں پہلی بار دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کا اجلاس شروع ہوا تھا۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے والا یہ دولت مشترکہ کا ساتواں سربراہ اج
देश में 21 नवंबर, 1983 को पहली बार राष्ट्रमंडल देशों के शिखर सम्मेलन की शुरुआत हुई थी। नई दिल्ली में आयोजित यह राष्ट्रमंडल का सातवां शिखर सम्मेलन था।  29 नवंबर को इसका समापन गोवा में हुआ था। फोटो -  इंटरनेट मीडिया


ہندوستانی تاریخ میں 21 نومبر کا دن ایک اہم بین الاقوامی تقریب کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ سال 1983 میں اسی دن ہندوستان میں پہلی بار دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کا اجلاس شروع ہوا تھا۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے والا یہ دولت مشترکہ کا ساتواں سربراہ اجلاس تھا، جس کی صدارت اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کی تھی۔ یہ اجلاس 29 نومبر تک جاری رہا اور اس کا اختتام گوا میں ہوا۔

اہم واقعات

1936 - فوٹو جرنلزم میں اپنی الگ شناخت رکھنے والے رسالے ’لائف‘ کا پہلا شمارہ شائع ہوا۔

1983 - ہندوستان میں پہلی بار دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

1996 - ایتھوپیا کا ایک اغوا شدہ طیارہ ایندھن ختم ہونے کے باعث بحر ہند میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس طیارے میں عملے سمیت مجموعی طور پر 175 افراد سوار تھے، جن میں سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہوگئے۔

1997 - ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ نیراد سی چودھری نے اپنی زندگی کے 100 سال مکمل کیے۔

2002 - جی 20 کا اجلاس نئی دہلی میں شروع ہوا۔

2011 - جمہوریت کے حامی مظاہروں کے باعث یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کو 33 سالہ اقتدار کے بعد استعفی دینا پڑا۔

پیدائش

1914 - کرشن چندر - ہندی اور اردو کے نامور افسانہ نگار۔

1926 - ستیہ سائی بابا - روحانی پیشوا۔

1930 - گیتا دت - مشہور پلے بیک گلوکارہ۔

وفات

1937 - جگدیش چندر بوس - سائنس دان۔

1990 - رولڈ ڈاہل - 20ویں صدی کے عظیم ترین ادیبوں میں شمار ہونے والے مصنف۔

2020 - ترون گوگوئی - آسام کے سابق وزیر اعلی۔

2020 - وشو موہن بڈولا - فلمی اداکار اور ٹی وی فنکار۔

2023 - فاطمہ بی بی - سپریم کورٹ کی سابق جج۔

اہم مواقع

قومی اتحاد کا دن (ہفتہ)۔

ادویات کا قومی دن (ہفتہ)۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande