تاریخ کے اوراق میں22 نومبر: جب جھلکاری بائی نے جنم لیا، دنیا نے امریکی صدر کینیڈی کو کھو دیا
22 نومبر ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم واقعات کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔ اسی دن 1830 میں جھانسی کے قریب واقع گاؤں بھوجلا میں بہادر خاتون جھلکاری بائی پیدا ہوئیں، جنہوں نے 1857 کی جنگِ آزادی میں اپنی بہادری اور قربانی سے تاریخ میں نمایاں م
تاریخ کے اوراق میں22 نومبر: جب جھلکاری بائی نے جنم لیا، دنیا نے امریکی صدر کینیڈی کو کھو دیا


22 نومبر ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم واقعات کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔ اسی دن 1830 میں جھانسی کے قریب واقع گاؤں بھوجلا میں بہادر خاتون جھلکاری بائی پیدا ہوئیں، جنہوں نے 1857 کی جنگِ آزادی میں اپنی بہادری اور قربانی سے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ دوسری جانب 1963 میں اسی دن امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینیڈی کو ڈیلاس میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

جھلکاری بائی، جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی فوج کے خواتین دستے ’درگا دل‘ کی سربراہ تھیں۔ 1857 کی جنگِ آزادی کے دوران انہوں نے رانی لکشمی بائی کا بھیس اختیار کرکے انگریز فوج کو دھوکہ دیا، تاکہ رانی محفوظ مقام پر پہنچ سکیں۔ ان کی بہادری اور قربانی آج بھی خواتین کی طاقت، حوصلے اور حب الوطنی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

22 نومبر 1968 کو مدراس ریاست کا نام بدل کر تمل ناڈو رکھنے کی تجویز کو لوک سبھا نے منظوری دی۔ یہ ہندوستان کی سیاست اور زبان کی تحریک کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ تھا۔

اہم تاریخی واقعات

1517: سکندر لودھی کی وفات کے بعد ان کا بیٹا ابراہیم لودھی دہلی کا حکمران بنا۔

1808: مشہور ٹریول کمپنی تھامس کک اینڈ سنز کے بانی تھامس کک کی پیدائش۔

1830: 1857 کی جنگِ آزادی کی بہادر خاتون جھلکاری بائی کی پیدائش ۔

1877: تھامس ایڈیسن نے گراموفون ایجاد کیا۔

1906: بین الاقوامی ریڈیو مواصلات کا ضابطہ اپنایا گیا اور ہنگامی حالات کے لیے ایس او ایس سروس شروع ہوئی۔

1920: حکیم اجمل خان جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پہلے چانسلر بنے۔

1943: قاہرہ کانفرنس شروع ہوئی۔ اسی دن لبنان نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔

1963: امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینیڈی کو قتل کر دیا گیا۔ اسی روز پونچھ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوج کے پانچ اعلیٰ جرنیلوں سمیت کئی افسران ہلاک ہوئے۔

1968: مدراس ریاست کا نام تبدیل کرکے تمل ناڈو رکھنے کی تجویز کو لوک سبھا نے منظوری دی۔

1971: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپیں شروع ہوئیں۔

1975: خوان کارلوس اسپین کے بادشاہ بنے۔

1977: برٹش ایئرویز نے لندن سے نیویارک کے درمیان سپرسونک طیارے کونکورڈ کی سروس شروع کی۔

1986: مائیک ٹائسن کم عمر ترین ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن بنے

1990: برطانیہ کی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

1997: ہندوستان کی ڈیانا ہیڈن نے مس ورلڈ کا خطاب جیتا۔

2005: اینجلا مرکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر بنیں۔

2006: ہندوستان سمیت سات ممالک نے فیوژن ری ایکٹر بنانے کے لیے پیرس میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔

پیدائش

1808: تھامس کک، مشہور ٹریول کمپنی کے بانی۔

1819: جارج ایلیٹ، معروف انگریزی ناول نگار۔

1830: جھلکاری بائی، 1857 کی مجاہد آزادی

1864: رکما بائی، ہندوستان کی ابتدائی خاتون ڈاکٹروں میں سے ایک

1882: وال چند ہیراچند، ہندوستان کے مشہور صنعت کار

1890: چارلس ڈیگال، فرانس کے صدر

1899: شہید لکشمن نائک، اڈیشہ کے قبائلی مجاہدِ آزادی

1939:ملائم سنگھ یادو، سماجوادی پارٹی کے بانی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ

1948: سروج خان، ہندی فلموں کی مشہور کوریوگرافر۔

1984: اسکارلیٹ جوہانسن، ہالی ووڈ اداکارہ۔

موت

1718: بلیک بیئرڈ، بدنام زمانہ سمندری قزاق۔

1774: رابرٹ کلائیو، ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا پہلا گورنر

1881: احمد اللہ شاہ، 1857 کی جنگِ آزادی کے مجاہد۔

1963: جان ایف کینیڈی، امریکہ کے 35ویں صدر

1967: ماسٹر تارا سنگھ، معروف سکھ رہنما۔

2016: رام نریش یادو، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور مدھیہ پردیش کے سابق گورنر

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande