سیکورٹی ایجنسی کے جی ایس ٹی نمبر کا غلط استعمال کرکے 77 لاکھ 89 ہزار روپے کی دھوکہ دہی
نوئیڈا، 21 نومبر(ہ س)۔ سائبرکرائم تھانے میں ایک فیکٹری مالک نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے اکاؤنٹنٹ نے ملی بھگت کرکے اس کے جی ایس ٹی نمبر کا غلط استعمال کیا اور تقریباً 77 لاکھ 89 ہزار 663 روپے کا چونا لگایا۔ متاثرہ شخص کو اس معاملے کی اطلاع اس
علامتی تصویر


نوئیڈا، 21 نومبر(ہ س)۔

سائبرکرائم تھانے میں ایک فیکٹری مالک نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے اکاؤنٹنٹ نے ملی بھگت کرکے اس کے جی ایس ٹی نمبر کا غلط استعمال کیا اور تقریباً 77 لاکھ 89 ہزار 663 روپے کا چونا لگایا۔ متاثرہ شخص کو اس معاملے کی اطلاع اس وقت ملی جب جی ایس ٹی محکمہ نے اسے نوٹس بھیجا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبر کرائم شیویا گوئل نے بتایا کہ سمت کمار نے ہفتہ کی صبح سائبر کرائم تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ سورج پور میں ان کی ایک سیکورٹی ایجنسی چلانے والی کمپنی ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق، جی ایس ٹی محکمہ نے انہیں نوٹس دے کر بتایا کہ انہوں نے تقریباً 70 لاکھ 89 ہزار 663 روپے کے ٹیکس کی چوری کی ہے۔ متاثرہ شخص نے جب جانچ کی تو پتہ چلا کہ کسی نے دھوکے سے ان کے فون تک رسائی حاصل کرکے او ٹی پی حاصل کرلیا اور ان کی فرم کے جی ایس ٹی نمبر کا غلط استعمال کرتے ہوئے کئی نامعلوم کمپنیوں کوٹیکس کا فائدہ پہنچایا۔ ان کمپنیوں کے نام پر فرضی لین دین دکھایا گیا، جبکہ ان کا متاثرہ شخص کی کمپنی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کاروباری تعلق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کمپنیوں سے ان کی کوئی ذاتی جان پہچان بھی نہیں ہے۔ متاثرہ شخص نے اپنے اکاؤنٹنٹ سوربھ جھا پر شبہ ظاہرکیا ہے کہ اس نے آن لائن سائبر کرائم کے ذریعے ان کے فون کا او ٹی پی حاصل کرکے اس کا غلط استعمال کیا اور یہ گھپلا کیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande