تاریخ کے اوراق میں 21 نومبر: آزاد ہندوستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ ’جے ہند‘ جاری کیا گیا
15 اگست 1947 کو ملک کی آزادی کے بعد آزاد ہندوستان کی حکومت نے اپنا پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔ ’جے ہند‘ کے نام سے جاری اس ڈاک ٹکٹ کی قیمت ساڑھے تین آنے مقرر کی گئی تھی۔نیلے رنگ کے اس ڈاک ٹکٹ کے درمیان لہراتے ہوئے ترنگے کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ اس کے ب
تاریخ کے اوراق میں 21 نومبر: آزاد ہندوستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ ’جے ہند‘ جاری کیا گیا


15 اگست 1947 کو ملک کی آزادی کے بعد آزاد ہندوستان کی حکومت نے اپنا پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔ ’جے ہند‘ کے نام سے جاری اس ڈاک ٹکٹ کی قیمت ساڑھے تین آنے مقرر کی گئی تھی۔نیلے رنگ کے اس ڈاک ٹکٹ کے درمیان لہراتے ہوئے ترنگے کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ اس کے بائیں جانب انگریزی میں ڈاک ٹکٹ کی قیمت درج تھی، جبکہ ترنگے کے بالکل نیچے ’انڈیا‘ اور اس کے ساتھ 15 اگست 1947 کی تاریخ لکھی ہوئی تھی۔

بظاہر کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نظر آنے والا یہ ڈاک ٹکٹ محض ڈاک کی ترسیل کا ذریعہ نہیں تھا، بلکہ آزاد ہندوستان کی شناخت، خودداری اور قومی فخر کی علامت تھا۔ اس پر نقش ترنگا ملک کی آزادی، جدوجہد اور کامیابی کی داستان بیان کر رہا تھا۔ڈاک ٹکٹ کی شکل میں جاری ہونے والا یہ پیغام دنیا کے سامنے ہندوستان کی آزادی کا پہلا باضابطہ اعلان بھی تھا۔ تاریخ کے صفحات میں محفوظ یہ نیلا ڈاک ٹکٹ آزاد ہندوستان کے اعتماد اور ایک نئے سفر کے آغاز کی علامت بن گیا۔

اہم واقعات

1877: مشہور سائنس داں تھامس الوا ایڈیسن نے دنیا کے سامنے پہلا فونوگراف پیش کیا۔

1906: چین نے افیون کی تجارت پر پابندی عائد کی۔

1921: پرنس آف ویلز، جو بعد میں بادشاہ ایڈورڈ ہشتم بنے، بمبئی پہنچے۔ اس موقع پر کانگریس نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔

1947: آزادی کے بعد ہندوستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔

1956: ایک قرارداد کے ذریعے یومِ اساتذہ کو منظوری دی گئی۔

1962: ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کے دوران چین نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔

1963: کیرالہ کے تھمبا علاقے سے راکٹ داغے جانے کے ساتھ ہندوستان کے خلائی پروگرام کا آغاز ہوا۔ اسی روز ہندوستان کا پہلا ’نائک-اپاچی‘ راکٹ بھی چھوڑا گیا۔

1979: مکہ مکرمہ میں مسجدِ حرام پر مسلح افراد نے قبضہ کر لیا۔

1986: وسطی افریقی جمہوریہ نے اپنا آئین منظور کیا۔

1999: چین نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ خلائی جہاز ’شین ژو‘ خلا میں روانہ کیا۔

2001: اقوام متحدہ نے افغانستان میں عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز پیش کی۔

2002: مسلم لیگ (قائداعظم) کے رہنما ظفراللہ خان جمالی پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

2005: سری لنکا کے نو منتخب صدر مہندا راج پکشے نے سابق وزیر اعظم رتن سری وکرما نائیکے کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا۔

2006: ہندوستان اور چین نے شہری جوہری توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

2008: اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے عالمی کساد بازاری کے باوجود ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 8 فیصد رہنے کی امید ظاہر کی۔

پیدائش

1872: کیسری سنگھ بارہٹ، راجستھان کے مشہور شاعر اور مجاہدِ آزادی۔

1899: ہرے کرشن مہتاب، انڈین نیشنل کانگریس کے اہم رہنما۔

1908: نریش چندر سنگھ، مدھیہ پردیش کے چھٹے وزیر اعلیٰ۔

1916: نائک یدوناتھ سنگھ، پرم ویر چکر سے سرفراز ہندوستانی فوجی۔

1922: لوک ناتھ مشرا، سیاست داں اور اروناچل پردیش و آسام کے سابق گورنر۔

1931: گیان رنجن، ہندی کے ممتاز افسانہ نگار۔

1938: ہیلن، مشہور اداکارہ اور رقاصہ۔

1941: آنندی بین پٹیل، گجرات کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ۔

1949: وی شمگناتھن، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور منی پور کے سابق گورنر

موت

1517: سکندر شاہ لودھی، بہلول لودھی کے صاحبزادے اور دہلی کے سلطان

1908: ستیندر ناتھ بوس، مشہور انقلابی اور مجاہدِ آزادی۔

1970: چندر شیکھر وینکٹ رمن، ہندوستان کے عظیم سائنس داں۔

2009: کلیان مل لوڑھا، مشہور ماہرِ تعلیم، ہندی مصنف، ادبی نقاد اور سماجی مصلح۔

2021: گرمیت باوا، مشہور پنجابی گلوکارہ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande