بھاؤ راؤ دیورس سیوا نیاس: تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں میں قابل ذکر خدمات انجام دے رہا ہے
10 سال کی عمر میں ہی بھاؤ راؤ دیورس کا ڈاکٹر ہیڈگیوار سے رابطہ قائم ہو گیا تھا اٹل بہاری واجپئی کی صدارت میں 1993 میں نیاس کا قیام عمل میں آیا لکھنؤ، 20 نومبر (ہ س)۔ اپنی پوری زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف کرکے خود ایک روشن چراغ بننے اور بے
بھاو¿ راو¿ دیورس سیوا نیاس: تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں میں قابل ذکر خدمات انجام دے رہا ہے


10 سال کی عمر میں ہی بھاؤ راؤ دیورس کا ڈاکٹر ہیڈگیوار سے رابطہ قائم ہو گیا تھا

اٹل بہاری واجپئی کی صدارت میں 1993 میں نیاس کا قیام عمل میں آیا

لکھنؤ، 20 نومبر (ہ س)۔

اپنی پوری زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف کرکے خود ایک روشن چراغ بننے اور بے شمار باصلاحیت شخصیات کی تعمیر و تربیت میں اہم کردار ادا کرنے والے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر پرچارک بھاو¿ راو¿ دیورس کی خدمات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے قائم کیا گیا بھاؤ راؤ دیورس سیوا نیاس آج سماج کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

بھاو¿ راو¿ دیورس کی خواہش تھی کہ سماج کے عام لوگوں، بالخصوص جنگلاتی علاقوں میں رہنے والوں، جھگی جھونپڑیوں میں آباد افراد، قبائلی برادریوں اور سماجی و اقتصادی اعتبار سے پسماندہ اور نظرانداز کیے گئے طبقات کو مناسب تعلیم اور اچھے اخلاق و اقدار سے آراستہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا معیارِ زندگی بلند کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔ بھاؤ راؤ دیورس سیوا نیاس بھی انہی مقاصد کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہے۔

بھاؤ راؤدیورس: ایک عظیم شخصیت اور تحریک کا سرچشمہ

بھاؤ راؤ دیورس ایک دوراندیش، باصلاحیت اور غیر معمولی شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے متعدد قومی منصوبوں کی بنیاد رکھی اور انہیں ملک گیر سطح پر مو¿ثر انداز میں وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ملک کی ان عظیم شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی اور خدمات سے دوسروں کو مسلسل تحریک دی۔

محض 10 سال کی عمر میں ان کا رابطہ آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر ہیڈگیوار سے قائم ہو گیا تھا۔ ڈاکٹر جی نے کم عمر بھاو¿ راو¿ کے اندر چھپی غیر معمولی صلاحیتوں کو پہچان لیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ 1937 میں انہیں سنگھ کے کام کو وسعت دینے کے لیے اترپردیش بھیجا گیا۔

بھاؤ راؤ دیورس نے لکھنو¿ یونیورسٹی سے بی کام اور ایل ایل بی کے امتحانات فرسٹ ڈویژن میں پاس کیے اور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ وہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر بھی منتخب ہوئے اور انہوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس سے طلبہ یونین کے ایک پروگرام کا افتتاح بھی کرایا۔ یہ تمام کامیابیاں ان کی ذاتی صلاحیتوں کا ثبوت تھیں، لیکن ان کا اصل مقصد سنگھ کے کام کے لیے مضبوط بنیاد تیار کرنا تھا۔

ان کی کوششوں سے اترپردیش کے تمام بڑے شہروں اور بعد میں گاو¿ں گاو¿ں میں سنگھ کی شاکھائیں قائم ہوئیں۔ سنگھ کا مقصد قومی نظریے سے وابستہ افراد کو منظم کرنا، ایک چراغ سے دوسرا چراغ روشن کرنا اور اپنے کردار و عمل سے دوسروں کے لیے مثال قائم کرنا ہے۔

بھاؤ راؤ جی نے ایسے بے شمار نظریاتی طور پر مخلص اور مقصد کے لیے وقف رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی، جن میں پنڈت دین دیال اپادھیائے، نانا جی دیشمکھ، رجّو بھیا، اٹل بہاری واجپئی، باپو راو¿ موگھے اور سندر سنگھ بھنڈاری جیسی کئی قومی سطح کی شخصیات شامل ہیں۔

بھاؤ راؤ جی کی زندگی کا ایک بڑا مقصد سماج کو منظم، متحد اور باہمی ہم آہنگی کے رشتے میں باندھنا تھا۔ ان کے دل میں سماج کے کمزور، پسماندہ، قبائلی، دیہی اور محروم طبقات، غریب و نادار افراد، مصیبت زدہ خواتین، بے سہارا بزرگوں، ناخواندہ بچوں، مریضوں اور پریشان حال لوگوں کے لیے بے پناہ انسانی ہمدردی تھی۔

کشمیر سے بے گھر ہونے والے افراد کا ذکر کرتے ہوئے ان کا گلا بھر آتا تھا۔ پنجاب، پوروانچل اور جنوبی ہندوستان میں جہاں کہیں انہیں لوگوں کی پریشانیاں دکھائی دیتیں، وہ بے چین ہو جاتے تھے۔ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بھی وہ سماج اور کارکنوں کو متحرک کرتے تھے۔ان کی نگاہ سماج کے ہر طبقے اور ہر شعبے پر رہتی تھی۔ انہوں نے اخبارات کے سلسلے کو فروغ دینے کی تحریک دی اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے رہنما و سرپرست کی حیثیت سے بھی اہم کردار ادا کیا۔

1952 میں گورکھپور میں سرسوتی شیشو مندر کے پہلے اسکول کے قیام کی تحریک بھی انہی کی جانب سے ملی تھی۔ بعد میں اس تعلیمی نظام کو ملک گیر سطح پر وسعت حاصل ہوئی۔ کمزور اور محروم طبقات کے بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کے لیے ان کے تصور کے مطابق ’ایکَل شکشک ودیالیہ‘ اور ’سنسکار کیندر‘ بھی قائم کیے گئے۔

انہوں نے سیاست کو عوامی فلاح و بہبود سے جوڑنے کے لیے بھی کوششیں کیں اور طبی شعبے میں سماجی خدمت کے کاموں کو فروغ دینے کی تحریک دی۔ دنیا بھر میں آباد کروڑوں ہندوؤں کے لیے بھی وہ ایک اہم تحریک کا سرچشمہ تھے۔

حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جو خدمات انجام دیں اور ملک کو جو ادارے، روایات اور نظریاتی ورثہ دیا، وہ 13 مئی 1992 کو ان کے انتقال کے بعد بھی مختلف اداروں اور تنظیموں کے ذریعے آج تک زندہ ہے۔

اٹل بہاری واجپئی کی صدارت میں نیاس کا قیام

بھاؤ راؤ دیورس سیوا نیاس کا قیام 29 دسمبر 1993 کو اٹل بہاری واجپئی کی صدارت میں عمل میں آیا تھا۔ یہ ایک رجسٹرڈ نیاس ہے، جس کا دائرہ¿ کار پورے ہندوستان میں پھیلا ہوا ہے، جبکہ اس کا مرکزی دفتر لکھنو¿ میں واقع ہے۔

بھاؤ راؤ دیورس سیوا نیاس کے بنیادی مقاصد

نیاس کے بنیادی مقاصد میں سماجی اور اقتصادی اعتبار سے مظلوم، استحصال کا شکار اور نظرانداز کیے گئے طبقات کی ہمہ جہت ترقی شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے تعلیم، صحت اور سنسکار کیندروں کے ذریعے مختلف فلاحی منصوبے تیار کرکے انہیں عملی شکل دی جاتی ہے۔

نیاس کا مقصد ایسے کارکنوں کی ایک بڑی ٹیم تیار کرنا بھی ہے جو خدمت اور ایثار کے جذبے سے کام کرتے ہوئے عام لوگوں کو بھی سماجی خدمت کے لیے تحریک دے سکے۔ اس کے لیے کارکنوں کی تربیت اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ سماجی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کرنے والے کل وقتی کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ضروریات کا خیال رکھنا بھی نیاس کے مقاصد میں شامل ہے۔

نیاس ہندوستانی ثقافت اور قومی نظریات پر مبنی تعلیمی و سماجی ادارے خود بھی چلاتا ہے اور پہلے سے قائم ایسے اداروں کو تحفظ اور مالی و دیگر ضروری تعاون بھی فراہم کرتا ہے۔

نیاس کے کارکن حتی الامکان محروم اور نظرانداز علاقوں، جنگلاتی خطوں اور پہاڑی علاقوں میں پہنچ کر وہاں کے ناخواندہ باشندوں کو ہر طرح کے استحصال سے بچانے کے لیے ماحول سازگار بناتے ہیں اور مؤثر اقدامات کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہیں قومی دھارے سے جوڑنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔

ان پسماندہ علاقوں کے حقیقی مسائل کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے نیاس کی جانب سے لٹریچر اور آڈیو ویڈیو کیسٹ تیار کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ نمائشوں، مذاکروں، خطابات اور دیگر بصری پروگراموں کے ذریعے بھی لوگوں میں شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے نیاس وقتاً فوقتاً ضروری فیصلے کرتا رہتا ہے۔

نیاس کی اہم سرگرمیاں

1۔ سنسکار کیندر اور تعلیمی سرگرمیاں

بھاؤ راؤ دیورس سیوا نیاس، ودیا بھارتی کے ذریعے کمزور اور محروم بستیوں میں چلائے جانے والے اسکولوں اور سنسکار کیندروں کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔

نیاس نے 1994-95 میں ہی بھاو¿ راو¿ دیورس کی پہلی برسی کے موقع پر 13 مارچ 1994 کو لکھنو¿ کے رویندرالیہ آڈیٹوریم میں مفت تعلیم فراہم کرنے والے مراکز کا ایک بڑا تعلیمی اجلاس منعقد کیا تھا۔ اس پروگرام میں اترپردیش کے محکمہ بنیادی تعلیم کے سابق ڈائریکٹر گووند نارائن مشرا اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر دیویندر پرتاپ سنگھ نے شرکت کی تھی۔

اس کے بعد 11 مارچ 1995 کو اٹل بہاری واجپئی کی موجودگی میں نرالا نگر میں ایک شاندار تعلیمی کانفرنس اور ثقافتی و اسٹیج پروگرام منعقد کیا گیا۔ نیاس ہر سال مختلف ذرائع سے اپنے تعلیمی پروگراموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے مراکز کی حوصلہ افزائی اور اعزاز افزائی کرتا رہا ہے۔

2۔ بھاؤ راؤ دیورس اسکالرشپ اور مالی تعاون

اترپردیش میں تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ نیاس اترپردیش اور ملک کے دور دراز علاقوں کے منتخب ہونہار طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرکے انہیں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دیتا ہے۔

1995-96 سے ہی بھارتیہ شکشا پریشد کے ذریعے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ ساتھ کشمیر سے بے گھر ہونے والے خاندانوں، قبائلی علاقوں اور پوروانچل کے طلبہ کو ہر سال تقریباً 5 لاکھ سے 8 لاکھ روپے تک کی اسکالرشپ فراہم کی جاتی رہی ہے۔

سال 2017-18 تک مجموعی طور پر 734 طلبہ کو اسکالرشپ دی جا چکی تھی۔ اس کے علاوہ نیاس ہر سال تقریباً 10 سے 12 اداروں کو 2 لاکھ روپے تک کی مالی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔

3۔ صحت خدمات کے منصوبے

بھاؤ راؤ دیورس سیوا نیاس کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ’ہیلتھ سیوا پروجیکٹ‘ ہے، جس کا قیام 22 جولائی 1994 کو نیاس کے سینئر ٹرسٹی برہم دیو شرما عرف بھائی جی کی سرپرستی میں عمل میں آیا تھا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی نے ملک کے 100 نوجوان ڈاکٹروں سے خطاب کیا اور انہیں سماجی خدمت کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

بھاؤ راؤ دیورس کی خواہش تھی کہ سماج کے عام لوگوں، بالخصوص جنگلاتی علاقوں میں رہنے والوں، جھگی جھونپڑیوں میں آباد افراد، قبائلی برادریوں اور سماجی و اقتصادی اعتبار سے پسماندہ طبقات کو مناسب تعلیم اور اچھے اخلاق و اقدار فراہم کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ان کا معیارِ زندگی بلند کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔

اسی جذبے اور مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ایسے ادارے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جو سماج کے محروم اور ضرورت مند طبقات کی خدمت کر سکے۔ اسی مقصد کے تحت اس ادارے کا نام ’بھاؤ راؤ دیورس سیوا نیاس‘ رکھا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande