آپریشن پرہار کے تحت 332.32 گرام اسمیک کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار
ارریہ، 2 نومبر (ہ س)۔ بہار کے ارریہ ضلع میں خشک نشے کے خلاف پولیس کی مہم مسلسل جاری ہے۔ آپریشن پرہار کے تحت ضلع کے تین مختلف تھانہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مجموعی طور پر 332.32 گرام اسمیک برآمد کر کے تین مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کر
آپریشن پرہار کے تحت 332.32 گرام اسمیک کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار


ارریہ، 2 نومبر (ہ س)۔ بہار کے ارریہ ضلع میں خشک نشے کے خلاف پولیس کی مہم مسلسل جاری ہے۔ آپریشن پرہار کے تحت ضلع کے تین مختلف تھانہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مجموعی طور پر 332.32 گرام اسمیک برآمد کر کے تین مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

صدر ایس ڈی پی او سشیل کمار نے بتایا کہ ارریہ نگر تھانہ پولیس نے سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 194.74 گرام اسمیک کے ساتھ اکبر علی کو گرفتار کیا ہے، جو مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کا رہائشی ہے۔ اسی طرح تراباڑی تھانہ پولیس نے 26.58 گرام اسمیک کے ساتھ وکاس وشواس عرف وکاس یادو کو گرفتار کیا، جبکہ پلاسی تھانہ پولیس نے 111 گرام اسمیک کے ساتھ تجمل نامی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ایس ڈی پی او سشیل کمار کے مطابق گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر اسمیک اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس اس کاروبار کےپس پردہ روابط کی بھی جانچ کر رہی ہے تاکہ نشے کے غیر قانونی دھندے سے وابستہ دیگر افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران اس نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی گرفتاریاں بھی ممکن ہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ارریہ میں نشے کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف مہم مسلسل جاری رہے گی اور اس دھندے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande