نوئیڈا: ولا میں جاری دیوالی کی تقریب میں غیر قانونی طور پر شراب پیش کی جا رہی تھی، تین افراد گرفتار
نوئیڈا، 2 نومبر(ہ س)۔ نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ علاقے کے سیکٹر 43 میں واقع ایک ولا میں جاری تقریب پر محکمہ آبکاری نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کی ہے۔ یہ تقریب بغیر کسی اجازت نامے کے منعقد کی جا رہی تھی اور وہاں غیر قانونی طور پر شراب پ
شراب پارٹی


نوئیڈا، 2 نومبر(ہ س)۔ نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ علاقے کے سیکٹر 43 میں واقع ایک ولا میں جاری تقریب پر محکمہ آبکاری نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کی ہے۔ یہ تقریب بغیر کسی اجازت نامے کے منعقد کی جا رہی تھی اور وہاں غیر قانونی طور پر شراب پیش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے موقع سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ضلع آبکاری افسر سُبودھ کمار شریواستو نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ رات آبکاری انسپکٹر سنجے کمار سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ گشت کر رہے تھے۔ اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ سیکٹر 43 کے ایک ولا میں کچھ لوگ تقریب منعقد کر رہے ہیں، جہاں بغیر اجازت نامے کے غیر قانونی طور پر شراب پیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر محکمہ آبکاری کی ٹیم نے مذکورہ ولا پر چھاپہ مارا اور موقع سے کریتیش سنگھ ولد شیلیندر پرتاپ سنگھ، شکھر سکسینہ ولد ستیندر کمار سکسینہ اور آیوش چورسیا ولد دنیش چورسیا کو گرفتار کر لیا۔

ضلع آبکاری افسر کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف کمپنیوں کی انگریزی شراب کی 13 بوتلیں، بیئر اور دیگر شراب برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے تقریب منعقد کرنے کے لیے مذکورہ مکان 21 ہزار روپے میں کرائے پر لیا تھا۔ تاہم تقریب میں شراب پیش کرنے کے لیے انہوں نے محکمہ آبکاری سے کوئی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande