ایس بی آئی کسٹمر سروس سینٹر کے آپریٹر سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان پولیس انکاونٹر میں زخمی
شاہجہاں پور، 19 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع کے پوایاں تھانہ علاقے میں ایس بی آئی کسٹمر سروس سینٹر کے آپریٹر کے ساتھ ہوئی لوٹ کی واردات کا پولیس نے انکشاف کر دیا ہے۔ ضلع کی ایس او جی، سرویلانس سیل اور پوایاں تھانے کی مشترکہ ٹیم نے جمعر
انکاونٹر


شاہجہاں پور، 19 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع کے پوایاں تھانہ علاقے میں ایس بی آئی کسٹمر سروس سینٹر کے آپریٹر کے ساتھ ہوئی لوٹ کی واردات کا پولیس نے انکشاف کر دیا ہے۔ ضلع کی ایس او جی، سرویلانس سیل اور پوایاں تھانے کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی علی الصبح بڑاگاوں انڈر پاس کے قریب پولیس انکاونٹر کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) بھنورے دیکشا ارون نے بتایا کہ پوایاں تھانہ علاقے کے گاو¿ں پٹئی، پوسٹ انوا کے رہنے والے پون کمار ایس بی آئی کسٹمر سروس سینٹر چلاتے ہیں۔ 16 نومبر کی شام سینٹر بند کرکے گھر لوٹتے وقت انوا چوراہے کے موڑ پر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے ان کا راستہ روک کر بیگ چھین لیا تھا۔ بیگ میں نقد رقم اور لیپ ٹاپ رکھا ہوا تھا۔

واقعے کا انکشاف کرنے کے لیے پولیس کی ٹیمیں مسلسل کوشش کر رہی تھیں۔

اے ایس پی نے بتایا کہ جمعرات کی علی الصبح تقریباً ڈھائی بجے بڑاگاوں انڈر پاس کے قریب چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار تین مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ اس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ارپت سکسینہ ساکن بڑاگاوں، تھانہ پوایاں، ضلع شاہجہاں پور، موسم عرف آشوتوش ساکن سسورا نکوم پور اور نتن گوتم ساکن سوآتالی مڑیا، تھانہ محمدی، ضلع لکھیم پور کھیری کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی دیسی پستول، دو زندہ کارتوس، دو خالی کارتوس، ایک اسپلینڈر موٹر سائیکل، ایک لیپ ٹاپ، ایک بایومیٹرک ڈیوائس اور 20,020 روپے نقد برآمد کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق لیپ ٹاپ، بایومیٹرک ڈیوائس اور نقد رقم لوٹ کی واردات سے متعلق ہیں، جبکہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل چوری کی ہے۔

اے ایس پی نے بتایا کہ ارپت سکسینہ کے خلاف آٹھ، موسم عرف آشوتوش کے خلاف پانچ اور نتن گوتم کے خلاف چار مقدمات کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ پولیس نے انکاونٹر کے سلسلے میں بھی مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande