لکھنؤ جیل میں قیدی کی خودکشی کے معاملے میں بیرک انچارج معطل، 3 ہیڈ وارڈروں کے خلاف بھی کارروائی
لکھنؤ جیل میں قیدی کی خودکشی کے معاملے میں بیرک انچارج معطل، 3 ہیڈ وارڈروں کے خلاف بھی کارروائی لکھنؤ، 19 نومبر(ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ واقع ضلع جیل میں زیر سماعت قیدی اویناش جیسوال کی خودکشی کے معاملے میں جیل انتظامیہ نے سخت کارروائی
لکھنؤ ضلع جیل کی تصویر


لکھنؤ جیل میں قیدی کی خودکشی کے معاملے میں بیرک انچارج معطل، 3 ہیڈ وارڈروں کے خلاف بھی کارروائی

لکھنؤ، 19 نومبر(ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ واقع ضلع جیل میں زیر سماعت قیدی اویناش جیسوال کی خودکشی کے معاملے میں جیل انتظامیہ نے سخت کارروائی کی ہے۔ ابتدائی جانچ میں ڈیوٹی کے تئیں لاپروائی سامنے آنے پر بیرک انچارج جیل وارڈر ہری اوم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ وہیں 3 ہیڈ جیل وارڈروں کے خلاف بھی ضابطے کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ کارروائی ڈی جی جیل پی سی مینا کی قیادت میں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے دوران ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کی ذمہ داری طے کی جا رہی ہے۔ جیل انتظامیہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لاپروائی برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سشانت گولف سٹی تھانہ علاقے میں واقع ہوٹل سیلیسٹیئل مینور میں 12 اکتوبر کو 24 سالہ سمرین کی موت کے معاملے میں اویناش جیسوال جیل میں بند تھا۔ سمرین ہوٹل کی دسویں منزل سے نیچے گر گئی تھی۔ گرل فرینڈ سمرین کی موت کے بعد اویناش موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی۔

ملزم اویناش نے واقعے کے 3 دن بعد 15 اکتوبر کو اے سی جے ایم عدالت میں خودسپردگی کر دی تھی۔ عدالت کے حکم پر اسے عدالتی حراست میں لکھنؤ ضلع جیل بھیج دیا گیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں بند تھا۔ جمعرات کی صبح زیر سماعت قیدی اویناش جیسوال کی لاش ضلع جیل کے غسل خانے میں تولیے کے سہارے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ اس واقعے کے بعد جیل انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande