ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے زیادہ کمائی کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی
نوئیڈا، 19 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں سائبر کرائم تھانے میں ایک شخص نے گزشتہ رات شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم سائبر مجرموں نے اسے اپنے جال میں پھنسا کر دھوکہ دہی کا شکار بنایا۔ ملزمان نے ای کامرس پلیٹ فارم پر ری سیلنگ
فراڈ


نوئیڈا، 19 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں سائبر کرائم تھانے میں ایک شخص نے گزشتہ رات شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم سائبر مجرموں نے اسے اپنے جال میں پھنسا کر دھوکہ دہی کا شکار بنایا۔ ملزمان نے ای کامرس پلیٹ فارم پر ری سیلنگ سے ہونے والے منافع کا اسکیم چارٹ بھیجا اور اسی پلیٹ فارم پر آن لائن ری سیل اکاونٹ کھولنے کا لالچ دیا۔ سائبر ٹھگوں نے اس شخص سے 20 لاکھ 36 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبر کرائم شیویا گوئل نے بتایا کہ گزشتہ رات تتھاگت انکت نے سائبر کرائم تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ ان کے مطابق 13 نومبر کو نائرہ دیسائی نامی ایک خاتون نے ٹیلی گرام کے ذریعے ان سے رابطہ کیا۔ اس نے ایک ای کامرس پلیٹ فارم پر ری سیلنگ سے ہونے والے منافع کے بارے میں بات کی۔

خاتون نے بتایا کہ اسی پلیٹ فارم پر آن لائن ری سیل اکاونٹ کھولنے سے انہیں فائدہ ہوگا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ دونوں مل کر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

متاثرہ شخص کے مطابق، اس نے خاتون کی بات پر بھروسہ کرتے ہوئے آہستہ آہستہ سرمایہ کاری شروع کر دی۔ ابتدائی مرحلے میں آن لائن پلیٹ فارم پر ری سیلنگ کے ذریعے اسے کافی اچھا منافع حاصل ہوا۔ اس سے اسے خاتون کی باتوں پر مزید یقین ہوگیا اور اس نے 10 مرتبہ میں مجموعی طور پر 20 لاکھ 36 ہزار روپے ای کامرس آن لائن پلیٹ فارم کی کمپنی میں سرمایہ کاری کر دی۔

جب اس نے اپنی رقم نکالنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد متاثرہ شخص کو دھوکہ دہی کا احساس ہوا۔ اس نے سائبر کرائم تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande