
بھارتی سیاست کی تاریخ میں اندرا گاندھی کا نام مضبوط عزم، جرات مندانہ فیصلوں اور مؤثر قیادت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ملک کی پہلی اور اب تک کی واحد خاتون وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے بھارتی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ ان کی زندگی کامیابیوں، تنازعات اور جدوجہد سے بھرپور رہی۔ اندرا گاندھی 19 نومبر 1917 کو الہ آباد میں پنڈت جواہر لعل نہرو اور کملا نہرو کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کے دادا موتی لعل نہرو نے ان کا نام اندرا رکھا، جبکہ والد نے ان کے نام کے ساتھ پریہ درشنی کا اضافہ کیا۔ تحریک آزادی کے ماحول میں پرورش پانے والی اندرا نے بچپن ہی سے سیاست کو قریب سے دیکھا۔ سیاسی زندگی کے ابتدائی دور میں مخالفین انہیں ’گنگی گڑیا‘ کہہ کر مخاطب کرتے تھے، لیکن 1966 میں وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے اپنی فیصلہ کن صلاحیتوں سے اس تاثر کو بدل دیا۔ ان کے مضبوط طرزِ قیادت کی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے پہچان ملی۔ ان کے دور اقتدار میں 1971 کی بھارت-پاکستان جنگ، بنگلہ دیش کا قیام اور بینکوں کو قومیانے جیسے تاریخی فیصلے ہوئے۔ انہوں نے مسلسل تین مرتبہ اور بعد میں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تاہم، 1975 میں نافذ کی گئی ایمرجنسی ان کی سیاسی زندگی کا سب سے متنازع باب ثابت ہوئی۔ شہری آزادیوں پر پابندیوں اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد 1977 کے انتخابات میں انہیں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ جون 1984 میں گولڈن ٹیمپل (سری دربار صاحب) میں فوجی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی ناراضی کے ماحول میں 31 اکتوبر 1984 کو ان کے دو سکھ محافظوں نے انہیں قتل کر دیا۔ اندرا گاندھی کی سیاسی وراثت آج بھی بھارتی سیاست میں بحث اور مطالعے کا موضوع ہے۔
اہم واقعات
1933 – یورپی ملک اسپین میں خواتین کو حق رائے دہی حاصل ہوا۔
1951 – امریکہ نے ریاست نیواڈا میں جوہری تجربہ کیا۔
1986 – ماحولیاتی تحفظ کا قانون نافذ ہوا۔
1977 – مصر کے صدر انور سادات نے اسرائیل کا دورہ کیا۔
1982 – نئی دہلی میں نویں ایشیائی کھیلوں کا آغاز ہوا۔ طویل عرصے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
1985 – امریکی صدر رونالڈ ریگن اور سوویت رہنما میخائل گورباچوف کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنما جنیوا میں ایک سربراہ اجلاس کے دوران ملے۔
1994 – بھارت کی ایشوریا رائے کو مس ورلڈ منتخب کیا گیا۔
1995 – کرنم ملیشوری نے ویٹ لفٹنگ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
1997 – کلپنا چاولہ خلا میں جانے والی پہلی بھارتی نژاد خاتون بنیں۔
2007 – ایمازون نے کتابیں پڑھنے والے الیکٹرانک آلے ’کنڈل‘ کی فروخت شروع کی، جس نے ای بک کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
2008 – اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کو سال 2008 کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔
پیدائش
1835 – رانی لکشمی بائی – 1857 کی پہلی ہندوستانی جنگ آزادی کی بہادر مجاہدہ۔
1917 – اندرا گاندھی – بھارت کی چوتھی وزیر اعظم۔
1923 – سلیل چودھری – ہندی فلموں کے مشہور بھارتی موسیقار۔
1928 – دارا سنگھ – عالمی شہرت یافتہ پہلوان اور ہندی فلموں کے اداکار۔
1951 – زینت امان – بھارتی ہندی سنیما کی معروف اداکارہ۔
1971 – کرن رجیجو – بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما۔
1975 – سشمیتا سین – بھارت کی پہلی مس یونیورس اور مشہور اداکارہ۔
وفات
1988 – ایم حمید اللہ بیگ – بھارت کے 15ویں سابق چیف جسٹس۔
2015 – آر کے ترویدی – بھارت کے سابق چیف الیکشن کمشنر۔
2020 – دگمبر ہانسدا – سنتھالی زبان کے معروف عالم، ماہر تعلیم اور پدم شری ایوارڈ یافتہ شخصیت۔
اہم مواقع
- شہریوں کا بین الاقوامی دن۔
ہندوستھان سماچار
---------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد