فیروز آباد: پولیس انکاونٹر میں قتل کا ملزم گرفتار، پیر میں لگی گولی
فیروز آباد، 17 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد میں تھانہ ایکا پولیس ٹیم نے پیر کی دیر رات تھانہ ایکا علاقے میں ہوئے قتل کے معاملے میں ملزم دیویندر کو پولیس انکاونٹر کے دوران گرفتار کر لیا۔ پیر میں گولی لگنے سے زخمی ملزم کو پولیس نے علاج کے
انکاونٹر


فیروز آباد، 17 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد میں تھانہ ایکا پولیس ٹیم نے پیر کی دیر رات تھانہ ایکا علاقے میں ہوئے قتل کے معاملے میں ملزم دیویندر کو پولیس انکاونٹر کے دوران گرفتار کر لیا۔ پیر میں گولی لگنے سے زخمی ملزم کو پولیس نے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

سی او سرسا گنج چنچل تیاگی نے بتایا کہ تھانہ ایکا علاقے کے گاوں سنگھ پور اڈیسَر میں 15 نومبر کو پردیپ کمار کا قتل کر دیا گیا تھا۔ گاوں کے ہی رہنے والے ملزم دیویندر ولد گنگا سنگھ نے اپنے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر زمین کے تنازعے میں پردیپ کمار کو پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ اس معاملے میں دیویندر سمیت دیگر 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ انچارج ایکا راجیش کمار پانڈے پیر کی دیر رات پولیس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت کر رہے تھے۔ اسی دوران اطلاع ملی کہ مطلوب ملزم دیویندر نہر کی پٹری والے راستے سے کہیں فرار ہونے کی کوشش میں ہے۔

پولیس نے گھیراو کیا تو ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس میں ملزم زخمی ہو گیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی دیسی پستول، دو زندہ کارتوس اور دو خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

سی او نے بتایا کہ زخمی ملزم دیویندر کو علاج کے لیے پہلے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ایکا اور پھر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معاملے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande