چھتیس گڑھ میں کچرے کے بدلے مل رہا ہے پیٹ بھر کھانا، امبیکاپور اور مینپاٹ کا ’گاربیج کیفے‘ ماڈل بنا مثال
کیشو شرما رائے پور، 17 نومبر (ہ س)۔چھتیس گڑھ میں ٹھوس کچرے کے انتظام اور سرگوجا ضلع کا ’گاربیج کیفے‘ ماڈل ملک بھر میں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی کی ایک منفرد مثال بن چکا ہے۔ اس ماڈل نے کچرے کے انتظام اور سماجی فلاح و بہبود (بھوک مٹانے) کو ای
گاربیج


کیشو شرما

رائے پور، 17 نومبر (ہ س)۔چھتیس گڑھ میں ٹھوس کچرے کے انتظام اور سرگوجا ضلع کا ’گاربیج کیفے‘ ماڈل ملک بھر میں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی کی ایک منفرد مثال بن چکا ہے۔ اس ماڈل نے کچرے کے انتظام اور سماجی فلاح و بہبود (بھوک مٹانے) کو ایک ساتھ جوڑ کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ریاست کے امبیکاپور اور مینپاٹ میں قائم ’گاربیج کیفے‘ اس کی نمایاں مثال بن چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ کا ٹھوس کچرے کے انتظام کا ماڈل بنیادی طور پر ’امبیکاپور ماڈل‘ (غیر مرکزی ایس ایل آر ایم نظام) پر مبنی ہے، جسے ریاستی سطح پر ’مشن کلین سٹی‘ کے طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ اسی ماڈل کی ایک تخلیقی توسیع سرگوجا ضلع کا ’گاربیج کیفے‘ ہے، جہاں پلاسٹک کچرے کے بدلے پیٹ بھر کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس طرح ماحولیاتی تحفظ اور سماجی فلاح و بہبود کو ایک دوسرے سے جوڑا گیا ہے۔

یہ پہل ضلع انتظامیہ سرگوجا، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی)، ایچ ایف ایل گرین ٹومارو پروجیکٹ اور فنش سوسائٹی کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد گاوں گاوں میں پلاسٹک کچرے کا سائنسی طریقے سے انتظام کرنا، ماحولیاتی بیداری پھیلانا اور دیہی خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہے۔

چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا کے صدر مقام امبیکاپور میونسپل کارپوریشن نے ملک کا پہلا ’گاربیج کیفے‘ شروع کیا تھا۔ امبیکاپور میونسپل کارپوریشن نے سال 2019 میں اس کا آغاز کیا تھا۔ اس ماڈل کی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے پروگرام ’من کی بات‘ میں تعریف کی ہے۔

اس کیفے کا بنیادی نعرہ ہے، ”مور دی ویسٹ، بیٹر دی ٹیسٹ“ (یعنی کچرا جتنا زیادہ، ذائقہ اتنا بہتر)۔

یہاں کوئی بھی شہری یا کچرا چننے والا شخص اگر ایک کلوگرام پلاسٹک کچرا (پلاسٹک کی بوتلیں، پولی تھین وغیرہ) جمع کراتا ہے تو اسے پیٹ بھر مزیدار کھانا دیا جاتا ہے، جس میں چاول، دال، سبزی اور روٹی شامل ہوتی ہے۔ وہیں 500 گرام پلاسٹک کچرا دینے پر ناشتہ فراہم کیا جاتا ہے۔

سال 2019 میں امبیکاپور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کیا گیا ملک کا یہ پہلا گاربیج کیفے شہر کے مرکزی بس اسٹینڈ کے قریب مسلسل چل رہا ہے۔

امبیکاپور میونسپل کارپوریشن اور وزارتِ شہری ترقی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2019 میں آغاز سے جون 2026 تک یہاں 20,077 کلوگرام (20 ٹن سے زیادہ) پلاسٹک کچرا جمع کیا جا چکا تھا۔ اکتوبر 2026 کی تازہ رپورٹوں میں یہ مجموعی مقدار تقریباً 23 ٹن تک پہنچنے کا ذکر ہے۔ جون 2026 تک اس کیفے کے ذریعے 24,296 افراد کو کچرے کے بدلے کھانا یا ناشتہ فراہم کیا جا چکا تھا۔

جمع کیے گئے پلاسٹک کو ری سائیکلنگ اور شہر میں پلاسٹک ملائی گئی سڑکیں بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

امبیکاپور میں شہری سطح پر اس کامیابی کے بعد سرگوجا ضلع کے مشہور سیاحتی مقام مینپاٹ (گرام پنچایت روپاکھار) میں ملک کا پہلا دیہی گاربیج کیفے شروع کیا گیا ہے۔

امبیکاپور کی کامیابی کے بعد ستمبر 2025 میں سرگوجا ضلع کے سیاحتی مقام مینپاٹ کی گرام پنچایت روپاکھار میں ’کارب ہٹ کچن‘ کے نام سے ملک کا پہلا دیہی گاربیج کیفے شروع کیا گیا۔

سرگوجا ضلع کے مینپاٹ جن پد دفتر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق، گرام پنچایت روپاکھار میں قائم دیہی گاربیج کیفے میں ستمبر 2026 تک 415 کلوگرام پلاسٹک کا ٹھوس کچرا جمع کیا جا چکا ہے۔ اس کے بدلے 78 افراد کو کھانا اور 135 افراد کو ناشتہ فراہم کیا گیا ہے۔

چونکہ یہ ایک دیہی اور سیاحتی علاقہ ہے، اس لیے یہاں ایک کلو صاف پلاسٹک (یا کین اور بوتلیں) دینے پر ناشتہ اور دو کلو پلاسٹک دینے پر پیٹ بھر کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

اس پہل سے مقامی ’صفائی دیدیوں‘ اور دیہی خواتین کو براہ راست روزگار مل رہا ہے۔ یہ منصوبہ ضلع انتظامیہ، مقامی امدادی گروپوں اور مختلف اداروں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد دیہی علاقوں اور سیاحتی مقامات کو پلاسٹک سے پاک بنانا اور دیہی خواتین کو روزگار سے جوڑنا ہے۔

کیفے اور مقامی صفائی گروپوں کے ذریعے جمع کیے گئے پلاسٹک کچرے کو الگ الگ چھانٹ کر دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ جو پلاسٹک ری سائیکل نہیں ہو پاتا، اسے سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کچرے کے مو¿ثر انتظام کی وجہ سے امبیکاپور شہر کھلے میں کچرا پھینکنے کے مسئلے سے تقریباً آزاد ہو کر ’زیرو لینڈ فل‘ شہر کے طور پر ابھرا ہے۔

اس پورے نظام میں مقامی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (خود امدادی گروپوں) اور ’سوچھتا گرہی دیدیوں‘ کا اہم کردار ہے۔ یہ خواتین گھر گھر جا کر کچرا جمع کرنے اور لوگوں میں صفائی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کا کام کرتی ہیں، جس سے انہیں مستقل روزگار بھی ملتا ہے۔

یہ ماڈل اس بات کی بہترین مثال ہے کہ عوامی شراکت داری اور نئے خیالات کے ذریعے صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی فلاح و بہبود کو ایک ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

چھتیس گڑھ نے اپنے ’امبیکاپور ماڈل‘ کے ذریعے ٹھوس کچرے کے انتظام میں قومی سطح پر شناخت حاصل کی ہے اور اب ریاست میں ’ٹھوس کچرا انتظامی قواعد 2026‘ کے تحت کچرے کو چار زمروں میں الگ الگ کرنے کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

چھتیس گڑھ میں ٹھوس کچرے کے انتظام کے حوالے سے سال 2026 میں کئی اہم اور نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی ’پرگتی 50‘ پہل کے تحت یکم اپریل 2026 سے چھتیس گڑھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ٹھوس کچرا انتظامی قواعد 2026 کو مو¿ثر طریقے سے نافذ کر دیا گیا ہے۔

اس طرح چھتیس گڑھ کا امبیکاپور اور مینپاٹ ماڈل یہ پیغام دے رہا ہے کہ کچرا صرف ایک مسئلہ نہیں بلکہ اسے مناسب طریقے سے استعمال کرکے ماحول کی حفاظت، بھوک کا خاتمہ اور خواتین کو روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ریاست کے بڑے شہر رائے پور اور بلاس پور ملک کے 50 سرفہرست شہروں کی نئی عالمی معیار کی صفائی ستھرائی کے نظام میں شامل

اب گھروں اور اداروں کی سطح پر ہی کچرے کو چار الگ الگ ڈسٹ بن میں تقسیم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

- سبز ڈسٹ بن: گیلا کچرا (نامیاتی فضلہ)

- نیلا ڈسٹ بن: خشک کچرا (ری سائیکلنگ کے قابل)

- لال ڈسٹ بن: سینیٹری فضلہ (جیسے سینیٹری نیپکن، ڈائپر وغیرہ)

- چوتھا ڈسٹ بن: مضر صحت یا خصوصی نوعیت کا کچرا (جیسے بیٹری، ایل ای ڈی لائٹ، بھاری دھاتیں اور شیشہ وغیرہ)

سال 2015 میں ضلع سرگوجا کے امبیکاپور سے شروع ہونے والا یہ زیرو ویسٹ ماڈل ٹھوس اور مائع وسائل کے انتظام کا ایک غیر مرکزی نظام ہے۔ اس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔

ہر گھر اور تجارتی ادارے میں گیلے (نامیاتی) اور خشک (غیر نامیاتی) کچرے کے لیے الگ الگ ڈسٹ بن (سبز اور لال/نیلے) کا استعمال لازمی ہے۔

اس ماڈل کی اصل بنیاد ’سوچھتا دیدیاں‘ (خواتین کے خود امدادی گروپ) ہیں۔ یہ خواتین ای رکشوں کے ذریعے روزانہ گھر گھر جا کر کچرا جمع کرتی ہیں۔

جمع کیے گئے کچرے کو شہر کے مختلف وارڈوں میں قائم غیر مرکزی ایس ایل آر ایم مراکز (جنہیں ’گاربیج کلینک‘ بھی کہا جاتا ہے) میں پہنچایا جاتا ہے۔ یہاں خشک کچرے کو 150 سے زائد یعنی 156 مختلف زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

گھر گھر سے کچرا جمع کرنے کے سو فیصد کامیاب نظام کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے نصب عوامی ڈسٹ بن ہٹا دیے گئے ہیں، جس سے کھلے عام کچرا پھینکنے کے رجحان کا خاتمہ ہوا ہے۔

گیلے کچرے سے نامیاتی کھاد (کمپوسٹ) اور بائیو گیس تیار کی جاتی ہے۔ خشک کچرے (پلاسٹک، کاغذ، دھات وغیرہ) سے حاصل ہونے والی آمدنی اور شہریوں سے وصول کیے جانے والے یوزر چارجز کے ذریعے ’سوچھتا دیدیوں‘ کو باقاعدگی سے اعزازیہ دیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ ماڈل معاشی اعتبار سے خود کفیل بنتا ہے۔

اس ماڈل کی کامیابی کے نتیجے میں امبیکاپور کے 16 ایکڑ پر پھیلے پرانے کچرا ڈمپنگ یارڈ کو ختم کرکے ایک خوبصورت سینیٹری پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اس پورے نظام میں مقامی خواتین کے خود امدادی گروپوں (’سوچھتا گرہی دیدیاں‘) کا اہم کردار ہے۔ یہ خواتین گھر گھر جا کر کچرا جمع کرنے اور صفائی کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کا کام کرتی ہیں، جس سے انہیں مستقل روزگار بھی حاصل ہوتا ہے۔

یہ ماڈل اس بات کی بہترین مثال ہے کہ عوامی شراکت داری اور نئے خیالات کے ذریعے صفائی ستھرائی، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی فلاح و بہبود کو ایک ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس جدت نے نہ صرف سوچھ سرویکشن میں امبیکاپور کو ملک کے صاف ترین شہروں میں نمایاں مقام دلایا، بلکہ وزیر اعظم کے پروگرام ’من کی بات‘ میں بھی اس کی تعریف کی گئی۔ اس سے ملک کی دیگر ریاستوں، مثلاً دہلی، اڈیشہ اور مغربی بنگال کو بھی اس ماڈل کو اپنانے کی ترغیب ملی۔

اہم شخصیات کی رائے

ولاس بھوسکر، سابق ضلع کلکٹر سرگوجا، جو اس منصوبے سے وابستہ رہے ہیں، کہتے ہیں:

”یہ محض کچرا جمع کرنے کی پہل نہیں ہے، بلکہ دیہی نوجوانوں اور خواتین کو روزگار فراہم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ اس ماڈل کو دوسرے اضلاع اور گرام پنچایتوں تک بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔“

رتیش سینی، سابق نوڈل افسر، سوچھ بھارت مشن (شہری)، امبیکاپور، بتاتے ہیں:

”ہم نے سال 2019 میں پلاسٹک کچرے کو مو¿ثر طریقے سے جمع کرنے اور اس کی آسان ری سائیکلنگ کے بنیادی مقصد کے ساتھ امبیکاپور میں گاربیج کیفے شروع کیا تھا۔ یہ بہت اچھے طریقے سے چل رہا ہے۔“

امبیکاپور کی میئر منجوشا بھگت نے گاربیج کیفے کی تعریف کرتے ہوئے اسے شہر کے لیے ’باعث فخر‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پہل سے نہ صرف شہر کے گاربیج کیفے ماڈل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نئی شناخت ملی ہے، بلکہ صفائی ستھرائی اور غریبوں کو کھانا فراہم کرنے کی مہم کو بھی تقویت ملی ہے۔

وہیں کیفے کے منتظم اور امبیکاپور میونسپل کارپوریشن کے نمائندے ونود کمار پٹیل کہتے ہیں:

”میونسپل کارپوریشن کی اس پہل کے تحت کوئی بھی شخص ایک کلوگرام پلاسٹک کچرا دے کر چاول، دو طرح کی سبزی، دال، روٹی، سلاد اور اچار پر مشتمل مکمل کھانے کی تھالی حاصل کر سکتا ہے، جبکہ آدھا کلوگرام پلاسٹک دینے پر سموسہ یا وڑا پاو جیسا ناشتہ دیا جاتا ہے۔“

سوچھ بھارت مشن اور عالمی سطح پر صفائی کی اہمیت

صفائی ستھرائی آج نہ صرف قومی بلکہ پوری دنیا کی ضرورت بن چکی ہے۔ لوگوں کی صحت میں بہتری لانے، زچہ و بچہ کی شرح اموات میں کمی کرنے اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عالمی برادری نے پائیدار ترقی کے اہداف میں ہدف نمبر 6 مقرر کیا ہے۔

اس کا بنیادی مقصد سال 2030 تک پوری انسانی برادری کے لیے محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی دستیابی اور ان کے مناسب انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں دیہی صفائی ستھرائی کے پروگراموں کا آغاز 1986 میں مرکزی دیہی صفائی پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہوا تھا۔

اس پروگرام کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر سال 1999 میں حکومتِ ہند نے صفائی ستھرائی کے مختلف پہلوو¿ں کو شامل کرتے ہوئے ’مکمل صفائی مہم‘ شروع کی۔

اس کے بعد یکم اپریل 2012 سے ’نرمل بھارت ابھیان‘ شروع کیا گیا، جس میں سابقہ پروگراموں کے برعکس صرف انفرادی خاندانوں کو ہدف بنانے کے بجائے گاو¿ں اور پوری برادری کو توجہ کا مرکز بنایا گیا۔

سوچھ بھارت مشن (دیہی) کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد یکم اپریل 2020 سے پورے ملک میں سوچھ بھارت مشن (دیہی) کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔

فی الحال اس مشن پر دوسرے مرحلے کے تحت عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس کی مدت سال 2020تا2021 سے بڑھا کر 2026تا2027 تک کر دی گئی ہے۔ اس مرحلے کا مقصد دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مستحکم بنانا اور پائیدار صفائی کے انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande