بجنور میں پولیس تصادم کے دوران بین ریاستی چور گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
بجنور میں پولیس تصادم کے دوران بین ریاستی چور گروہ کے 3 ملزمان گرفتار بجنور، 15 نومبر(ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع بجنور میں ہلدور تھانہ پولیس نے اتوار کو پولیس تصادم کے دوران بین ریاستی چور گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک ملزم ک
بجنور میں پولیس تصادم کے دوران بین ریاستی چور گروہ کے 3 ملزمان گرفتار


بجنور میں پولیس تصادم کے دوران بین ریاستی چور گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

بجنور، 15 نومبر(ہ س)۔

اترپردیش کے ضلع بجنور میں ہلدور تھانہ پولیس نے اتوار کو پولیس تصادم کے دوران بین ریاستی چور گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی دیسی پستول، کارتوس، چاقو، نقدی اور چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی سوئفٹ کار برآمد کی گئی ہے۔

قائم مقام تھانہ انچارج شیر سنگھ نے بتایا کہ 15 نومبر کو ہلدور تھانہ پولیس علاقے میں کنڈا نہر کی پلیا کے قریب چیکنگ کررہی تھی۔ اسی دوران سفید رنگ کی سوئفٹ کار کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس میں سوار افراد پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔ پولیس ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے گاؤں کمہارپورہ نہر کی پلیا کے قریب کار کو روک لیا۔ اس دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس میں غازی آباد کے رہنے والے ملزم آس محمد کے دائیں پیر میں گولی لگ گئی۔ اس کے بعد پولیس نے زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کی شناخت غازی آباد کے رہنے والے کارتک شرما اور اتل تیاگی کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کی پوچھ گچھ میں ملزمان نے بتایا کہ ان کا ایک منظم گروہ ہے۔ انہوں نے 2 نومبر کو ہلدور علاقے میں شراب کی 2 دکانوں کے شٹر کاٹ کر نقدی اور شراب چوری کی تھی۔ اس کے علاوہ 1 اور 2 نومبر کی درمیانی شب نجیب آباد علاقے کے گاؤں گنیاپور، ہلدور کے پوشک بازار اور بال کشور پور چوراہے کے قریب گنج روڈ پر واقع شراب کے ٹھیکوں میں بھی چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے دیگر ریاستوں میں بھی چوری کی وارداتیں انجام دینے کا اقرار کیا ہے۔ وہ چوری کی وارداتوں میں سوئفٹ کار استعمال کرتے تھے، جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تقریباً 30 ہزار روپے نقد، شٹر کاٹنے کے آلات، 315 بور کے 2 دیسی پستول، 4 زندہ کارتوس اور ایک چاقو برآمد کیا ہے۔ زخمی ملزم آس محمد کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بجنور بھیج دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande