
دھرم شالہ، 15 نومبر (ہ س)۔
ضلع کانگڑا پولیس کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت اتوار کی دیر رات ضلع کی سی آئی اے ٹیم نے ایک خاتون اور ایک نوجوان کے قبضے سے 50.88 گرام منشیات (ہیروئن) برآمد کیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
سی آئی اے ٹیم کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس تھانہ گگل کے تحت آنے والے علاقے بنوئی میں ناکہ بندی اور جانچ کے دوران چمبا سے منالی جانے والی ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایچ آر ٹی سی) کی بس میں سفر کر رہے دو مشتبہ افراد، ایک خاتون اور ایک مرد، سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران ان کے قبضے سے 50.88 گرام ہیروئن برآمد ہوا۔ سی آئی اے ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو اپنے قبضے میں لے لیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ گگل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 29 سالہ مونیکا دیوی، ساکن گاو¿ں کھلڈو، ڈاک خانہ ورنداون، تحصیل پالم پور، ضلع کانگڑا، اور 18 سالہ اویناش کمار عرف کالو، ساکن گاو¿ں گوگل پورہ، ڈاک خانہ، تحصیل اور ضلع ترن تارن (پنجاب) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس تھانہ گگل کی ٹیم اب اس بات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ ملزمان یہہیروئن کہاں سے لے کر آئے تھے اور اسے کس کو فروخت کرنے والے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ