لکڑی سے لدے 10 لاکھ روپے مالیت کاٹرک ضبط ، اسمگلر گرفتار
پلامو، 15 نومبر (ہ س)۔ ضلع میں کھیر کی لکڑی کی اسمگلنگ کا پولیس نے اتوار کو انکشاف کیا ہے۔ ستبرو ا کے جنگل سے ڈالٹن گنج کے راستے ہریانہ لے جائی جا رہی تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کی کھیر کی لکڑی ضبط کی گئی ہے۔ پولیس نے لکڑی سے لدے 14 پہیوں والے ٹ
لکڑی سے لدے 10 لاکھ روپے مالیت کاٹرک ضبط ، اسمگلر گرفتار


پلامو، 15 نومبر (ہ س)۔

ضلع میں کھیر کی لکڑی کی اسمگلنگ کا پولیس نے اتوار کو انکشاف کیا ہے۔

ستبرو ا کے جنگل سے ڈالٹن گنج کے راستے ہریانہ لے جائی جا رہی تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کی کھیر کی لکڑی ضبط کی گئی ہے۔ پولیس نے لکڑی سے لدے 14 پہیوں والے ٹرک کو بھی قبضے میں لے کر راجستھان کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کپل چودھری کو 15 نومبر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ستبروا کے جنگل سے کھیر کی لکڑی کی اسمگلنگ کرکے ٹرک کے ذریعے ہریانہ بھیجی جا رہی ہے۔ محکمہ جنگلات کو بھی اس سلسلے میں اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ایس پی کی ہدایت پر پولیس سب انسپکٹر شری رام شرما کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے جورکٹ واقع ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ 39 پر گاڑیوں کی جانچ کا مہم شروع کی۔

اسی دوران ایک مشتبہ ٹاٹا کمپنی کے 14 پہیوں والے ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ جانچ کے دوران ٹرک میں بڑی مقدار میں کھیر کی لکڑی کے گٹھے لدے ہوئے پائے گئے۔ پولیس نے لکڑی سمیت ٹرک کو ضبط کر لیا۔ ضبط کیے گئے ٹرک کا رجسٹریشن نمبر آر جے 29 جی اے 6873 ہے۔

اس معاملے میں صدر تھانے میں مقدمہ درج کرکے راجستھان کے شمیم (25) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کرکے اسمگلنگ کے نیٹ ورک اور اس میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔ معاملے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande