
15 نومبر 1875 کو جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کے الیہاتو گاؤں میں برسا منڈا کی پیدائش ہوئی تھی۔ وہ ہندوستان کے ممتاز عوامی رہنما، مجاہدِ آزادی اور قبائلی تحریک کے سرخیل مانے جاتے ہیں۔ برسا منڈا نے برطانوی حکومت اور زمینداری نظام کے خلاف قبائلی سماج کو متحد کرکے ایک بڑی تحریک چلائی، جسے تاریخ میں ’’الگولان‘‘ (عظیم تحریک) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس تحریک نے نہ صرف نوآبادیاتی حکومت کو چیلنج کیا بلکہ قبائلی خودداری اور حقوق کے تئیں بیداری بھی پیدا کی۔ ان کی غیر معمولی خدمات اور قربانی کے احترام میں حکومتِ ہند نے 15 نومبر کو ’’جن جاتیہ گورو دوس‘‘ (قبائلی فخر کا دن) کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ اس دن ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی ثقافت، جدوجہد اور خدمات کو یاد کیا جاتا ہے۔ یہی نہیں، 15 نومبر 2000 کو برسا منڈا کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہی جھارکھنڈ ریاست کا قیام بھی عمل میں آیا تھا۔
اہم تاریخی واقعات
1830: سماجی مصلح راجا رام موہن رائے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔
1920: جنیوا میں لیگ آف نیشنز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
1947: عالمی ادارۂ صحت (ڈبیلو ایچ او) اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ بنا۔
1949: مہاتما گاندھی کے قتل کے مجرم ناتھورام گوڈسے اور نارائن دتاتریہ آپٹے کو پھانسی دی گئی۔
1961: اقوام متحدہ نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کی۔
1988: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سربراہ یاسرعرفات نے فلسطین کو آزاد ریاست قرار دیا۔
1989: پاکستان کے شہر کراچی میں وقار یونس اور سچن تندولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔
2000: جھارکھنڈ ہندوستان کی 28ویں ریاست بنا۔
2012: شی جن پنگ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری بنے۔
پیدائش
1866: کارنیلیا سورابجی، ہندوستان کی پہلی خاتون بیرسٹر۔
1875: برسا منڈا، ہندوستان کی جدوجہدِ آزادی کے مشہور مجاہد۔
1979: سمرائی ٹیٹے، ہندوستانی خواتین کی قومی ہاکی ٹیم کی سابق رکن۔
1986: ثانیہ مرزا، مشہور ہندوستانی ٹینس کھلاڑی۔
انتقال
2021: بابا صاحب پراندے، مراٹھی ادیب، ڈرامہ نگار اور تاریخ نویس۔
2020: سومتر چٹرجی، مشہور بنگالی اداکار۔
1961: بنکیم مکھرجی، ہندوستان میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے پہلے کمیونسٹ رہنما۔
1937: جے شنکر پرساد، مشہور ہندی ادیب۔
1982: ونوبا بھاوے، سماجی کارکن اور مصلح۔
اہم دن
جھارکھنڈ یومِ تاسیس۔
جن جاتیہ گورو دوس (قبائلی فخر کا دن)
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد