کھانسی کے ممنوعہ سیرپ کی 160 بوتلوں کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار، دوسرا فرار، کار ضبط
ارریہ، 14 نومبر( ہ س)۔ نشہ آور اشیا کی غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری مہم کے تحت فاربس گنج تھانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 160 بوتل ممنوعہ کف سیرپ کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں پولیس کو دیکھ کر کار سے اتر کر ایک دوسرا نوجوان فرار
160 بوتل ممنوعہ کف سیرپ کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار، دوسرا فرار، کار ضبط


ارریہ، 14 نومبر( ہ س)۔ نشہ آور اشیا کی غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری مہم کے تحت فاربس گنج تھانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 160 بوتل ممنوعہ کف سیرپ کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں پولیس کو دیکھ کر کار سے اتر کر ایک دوسرا نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ موقع سے سیاہ رنگ کی کیا کمپنی کی کار بھی ضبط کی گئی ہے۔ برآمد کف سیرپ کی مجموعی مقدار 16 لیٹر بتائی گئی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دیر رات پولیس سب انسپکٹر کلیم عالم کی قیادت میں ایس آئی سنجیو کمار، امیت راج اور مسلح پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رام پور اوور برج کے قریب جنوبی سمت سے آنے والی سیاہ رنگ کی کیا کار کی تلاشی لی۔ اس دوران کار سے ممنوعہ کف سیرپ برآمد ہوا۔

پولیس کو دیکھتے ہی کار ڈرائیور نے گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس اہلکاروں نے گھیراؤ کرکے اسے روک لیا۔ اسی دوران کار میں سوار ایک نوجوان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا، جبکہ دوسرے نوجوان کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

گرفتار نوجوان کی شناخت پورنیہ ضلع کے جانکی نگر تھانہ علاقے کے تحت چاند پور بھنگہا، وارڈ نمبر 14 کے رہنے والے 23 سالہ ابھیشیک کمارولد وشوناتھ پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں فرار نوجوان کی شناخت ریتیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔

کار کی تلاشی کے دوران ڈیش بورڈ سے پنجاب نیشنل بینک کی ایک پاس بک، جیو کا ایک ڈیبٹ کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔اس کارروائی کی جانکاری فاربس گنج کے ایس ڈی پی او راج کشور پرساد نے ہفتہ کے روز فاربس گنج تھانے میں دی۔ پولیس فرار نوجوان کی گرفتاری اور معاملے کی مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande