اسکوٹی ٹکرانے کے تنازعہ میں نوجوان کا قتل کرنے والا کلیدی ملزم پولیس انکاؤنٹر میں گرفتار، پیر میں گولی لگی
اسکوٹی ٹکرانے کے تنازعہ میں نوجوان کا قتل کرنے والا کلیدی ملزم پولیس انکاؤنٹر میں گرفتار، پیر میں گولی لگی نوئیڈا، 11 نومبر(ہ س)۔ اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا میں اسکوٹی ٹکرانے کے تنازعہ میں ایک نوجوان کا قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے
پولیس انکاؤنٹر میں زخمی قتل کا ملزم


اسکوٹی ٹکرانے کے تنازعہ میں نوجوان کا قتل کرنے والا کلیدی ملزم پولیس انکاؤنٹر میں گرفتار، پیر میں گولی لگی

نوئیڈا، 11 نومبر(ہ س)۔ اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا میں اسکوٹی ٹکرانے کے تنازعہ میں ایک نوجوان کا قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کے معاملے میں فرار اہم ملزم کو فیس-1 تھانہ پولیس نے بدھ کی صبح انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے چلائی گئی گولی اس کے پیر میں لگی۔ اس کے ایک دیگر ساتھی کو پولیس نے گزشتہ رات گرفتار کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس، نوئیڈا پریتی یادو نے بتایا کہ فیس-1 تھانہ پولیس بدھ کی صبح نیابانس گاؤں کے قریب واقع پارک کے پاس چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ 8 نومبر کو ایک نوجوان کا سر پھوڑ کر قتل کرنے والے ملزمان پارک میں بیٹھے ہیں اور کہیں فرار ہونے کی کوشش میں ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پارک میں چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان وہاں سے بھاگنے لگے۔ پولیس نے جب انہیں گھیرے میں لیا تو انہوں نے پولیس ٹیم پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی۔ پولیس کی گولی آفتاب عرف تلسی ولد ریاض الدین کے پیر میں لگی۔ اس کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا گیا ایک دیسی طمنچہ، کارتوس وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 نومبر کی رات اسکوٹی ٹکرانے کے تنازعہ میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر امت نامی نوجوان کا قتل کر دیا تھا۔ اس کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی۔

اس کا ایک ساتھی شیوم بھی شدید زخمی ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس معاملے میں قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت فیس-1 تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پہلے سے 3 مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ رات تھانہ پولیس نے اس واردات میں شامل ایک نابالغ کو بھی گرفتار کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande