
سیتاپور، 10 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع سیتاپور میں 6 نومبر کو سندنا تھانہ علاقے میں ایک صرافہ تاجر سے موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے لوٹ کی واردات انجام دی تھی۔ اس واقعے کا انکشاف کرنے کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں سرگرم تھیں۔ منگل کی صبح پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں انعامی دو بدمعاش زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سرکل آفیسر (سی او) مشرت وشال گپتا نے بتایا کہ گاو¿ں ندون کے قریب 6 نومبر کو صرافہ تاجر وملیش رستوگی کے ساتھ لوٹ کی واردات ہوئی تھی۔ معاملے میں مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ انکور اگروال نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
منگل کی صبح تھانہ پولیس اور ایس او جی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گنیش پور سرکاری ٹیوب ویل تراہا کے قریب محاصرہ کیا۔ انکاونٹر کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی شناخت لکھیم پور کھیری کے رہنے والے دیپک سنگھ اور عرفان کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کے قبضے سے تقریباً 25 گرام سونے کے زیورات، لوٹ کی رقم کے 31 ہزار روپے نقد، بغیر نمبر پلیٹ کی ایک اپاچی موٹر سائیکل، دو دیسی پستول، چار زندہ کارتوس اور تین خالی کارتوس کے خول برآمد کیے گئے ہیں۔
سی او نے بتایا کہ اس سے قبل دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ آج انکاو¿نٹر کے دوران دو ملزمان کے پیروں میں گولیاں لگی ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی