بجنور: بیوی کا قتل کرکے لاش جنگل میں چھپائی، پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کیا
بجنور، 10 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع بجنور کے چاندپور تھانہ پولیس نے بیوی کے قتل کے معاملے میں مطلوب ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران بیوی کا قتل کرکے اس کی لاش جنگل میں چھپانے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر
قتل


بجنور، 10 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع بجنور کے چاندپور تھانہ پولیس نے بیوی کے قتل کے معاملے میں مطلوب ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران بیوی کا قتل کرکے اس کی لاش جنگل میں چھپانے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کیا گیا چاقو، مقتولہ کے کپڑے اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

تھانہ انچارج سدھیر پنوار نے بتایا کہ 8 نومبر 2026 کو گاو¿ں قطب پور گانگڑی کی رہنے والے مقتولہ کے والد نے چاندپور تھانے میں اپنی بیٹی راکھی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

معاملے کی تفتیش کے دوران پولیس نے شک کی بنیاد پر راکھی کے شوہر وکاس ولد شری رام، ساکن گاوں گمبھور، تھانہ ہیم پور دیپا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے 28 ستمبر 2026 کو گاوں بنوا پور کے قریب جنگل میں اپنی بیوی راکھی کا قتل کرکے لاش چھپانے کا اعتراف کیا۔

ملزم نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ اس کی بیوی راکھی کی ایک نوجوان سے جان پہچان ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے وہ اس سے ناراض رہتا تھا۔ اسی بات کو لے کر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ ملزم کے مطابق، بیوی کی جانب سے مخالفت اور مبینہ طور پر اسے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیے جانے سے پریشان ہوکر اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

ملزم نے بتایا کہ 28 ستمبر کو وہ راکھی کو بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا۔ اس کے بعد ای رکشہ اور آٹو کے ذریعے گاوں بنوا پور کے قریب نہر کی پٹری کے پاس واقع جنگل میں پہنچا۔ وہاں اس نے شراب پی اور راکھی کو بھی زبردستی شراب پلائی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہونے پر اس نے چاقو سے راکھی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ لاش کو جنگل میں چھپانے کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کیا گیا ایک چاقو، ایک جوڑی پازیب، گلابی رنگ کا ایک فراک، زیر جامہ اور سفید دھات کی ایک پازیب برآمد کی ہے۔

تھانہ انچارج سدھیر پنوار نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande