گھر سے محض 36 روپے لے کر نکلے تھے، آج 150 کروڑ روپے کی کمپنی کے مالک ہیں چندر بھوشن مشرا
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے بستی ضلع کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے چندر بھوشن مشرا نے ماہانہ 850 روپے کی ملازمت سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور آج 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والی کمپنی کھڑی کر دی ہے۔ 1994 میں جیب میں مح
CHANDRABHUSHAN-MISHRA-SSG-FURNISHING-COMPANY-GROWT


نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے بستی ضلع کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے چندر بھوشن مشرا نے ماہانہ 850 روپے کی ملازمت سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور آج 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والی کمپنی کھڑی کر دی ہے۔ 1994 میں جیب میں محض 36 روپے لے کر دہلی پہنچنے والے مشرا نے ایک شپنگ کمپنی میں ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام شروع کیا تھا۔ بعد میں وہ اسی کمپنی کے سی ای او بنے اور 2015 میں اپنا کاروبار شروع کیا۔ آج ان کی کمپنی ایس ایس جی فرنشنگ سولیوشنس لمیٹڈ ونڈو بلائنڈز کے کاروبار میں سرگرم ہے۔ کمپنی نے مالی سال 27-2026 میں 200 کروڑ روپے کے کاروبار کا ہدف مقرر کیا ہے۔

چندر بھوشن مشرا نے ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ 1994 میں والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے گھر چھوڑ دیا تھا۔ دہلی میں چند دن کی جدوجہد کے بعد انہیں 850 روپے ماہانہ کی ملازمت ملی۔ وہ روزانہ 15 سے 16 گھنٹے کام کرتے تھے۔ محنت کے بل پر انہیں آپریشنز اور کسٹم ہاو¿س سے متعلق کاموں کی ذمہ داری سونپی گئی۔ 1998 میں انہوں نے سامان کی جانچ اور آپریشنز کا کام سنبھالا۔ رفتہ رفتہ ترقی کرتے ہوئے وہ کمپنی کے سی ای او بن گئے۔

سال 2014 میں ملازمت چھوڑنے کے بعد انہوں نے ونڈو بلائنڈز کا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ گھر کی کھڑکی پر لگے پردوں کو دیکھ کر انہیں اس کاروبار کا خیال آیا۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی کی ایک کمپنی سے اس کی تیاری، لاگت اور مارکیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ پھر چین اور کوریا سمیت دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کا مطالعہ کیا۔2015 میں ایک دوست سے قرض لے کر انہوں نے گھر کے تہہ خانے سے ایس ایس جی ٹریڈنگ کے نام سے کاروبار شروع کیا۔

ابتدائی دور میں کمپنی نے تقریباً 32 لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔ وقت کے ساتھ اس کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور ایس ایس جی فرنشنگ کے بعد یہ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی بن گئی۔ مشرا کے مطابق، کورونا وبا کے دوران کاروبار میں گراوٹ آئی، لیکن نئی ٹیکنالوجی اپنا کر کمپنی نے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔

کمپنی رولر بلائنڈز، ورٹیکل بلائنڈز، موٹرائزڈ بلائنڈز اور ان سے متعلق دیگر پرزوں کا کاروبار کر رہی ہے۔ دہلی، اتر پردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ، پنجاب اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں اس کی موجودگی ہے۔ اس کی مصنوعات بین الاقوامی بازاروں تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ مشرا کے مطابق، ملک بھر میں چار سے پانچ ہزار افراد براہ راست اور بالواسطہ طور پر کمپنی سے وابستہ ہیں۔

کمپنی نوئیڈا میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی پیداواری یونٹ کو وسعت دینے کے ساتھ مدھیہ پردیش میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ اور لکھنو¿ کے پی ایم متر پارک میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مشرا کا مقصد کاروبار کو وسعت دینے کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنانے میں تعاون کرنا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande