سی ای سی۔ ای سی تقرری قانون سے متعلق ترمیم شدہ قانون پر نظرِ ثانی کی درخواست، سپریم کورٹ سماعت پر رضامند
نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اس عرضی پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنروں (ای سی) کی تقرری سے متعلق ترمیم شدہ قانون پر آئے حالیہ منقسم فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سی ای سی۔ ای سی تقرری قانون سے متعلق ترمیم شدہ قانون پر نظرِ ثانی کی درخواست، سپریم کورٹ سماعت پر رضامند


نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے اس عرضی پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنروں (ای سی) کی تقرری سے متعلق ترمیم شدہ قانون پر آئے حالیہ منقسم فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وکیل گوپال شنکرنارائنن نے بدھ کے روز چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملہ پیش کرتے ہوئے دو ججوں کے منقسم فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی۔ اس کے بعد عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھے گی۔

دراصل، 23 ستمبر کو جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس ستیش چندر شرما کی بنچ نے اس معاملے پر الگ الگ رائے دی تھی۔ جسٹس دیپانکر دتا نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اس معاملے کو آئینی بنچ کے پاس بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے اور دو ججوں کی بنچ ہی اس پر فیصلہ کر سکتی ہے۔ دوسری جانب جسٹس ستیش چندر شرما نے معاملے کو آئینی بنچ کے پاس بھیجنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

بنچ نے کہا تھا کہ دونوں ججوں کی رائے میں اختلاف کے باعث اس معاملے کو انتظامی سطح پر چیف جسٹس کے سامنے پیش کیا جائے، تاکہ مو¿ثر اور حتمی فیصلے کے لیے مناسب تعداد والی بنچ تشکیل دی جا سکے۔ اسی فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande