مودی نے اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، آشیرواد لیا
نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ک
مودی نے اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، آشیرواد لیا


نئی دہلی، 7 اکتوبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اڈوانی جی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ا ڈوانی کی کئی دہائیوں پر محیط عوامی زندگی اور ملک کے لیے ان کی خدمات نے قومی زندگی پر ایک دیرپا نقوش چھوڑا ہے۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے بھارت کی ترقی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

98 سالہ لال کرشن آڈوانی بی جے پی کے بانی ارکان میں شامل ہیں اور ملک کے سابق نائب وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں 2024 میں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے نوازا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande