ملک کے عوام جانتے ہیں کہ جھوٹ بول کر کون ڈرامہ کر رہا ہے: راج ناتھ سنگھ
غازی آباد، 7 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے غازی آباد میں اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاوجہ کے مسائل پیدا کر رہے ہیں تاکہ لوگوں میں الجھن کی صورتحال پیدا کی جا سکے۔ لیکن ملک کے کسان، نوجوان اور مزدور سچ اور جھوٹ سے واقف ہ
ملک کے عوام جانتے ہیں کہ جھوٹ بول کر کون ڈرامہ کر رہا ہے: راج ناتھ سنگھ


غازی آباد، 7 اکتوبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے غازی آباد میں اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاوجہ کے مسائل پیدا کر رہے ہیں تاکہ لوگوں میں الجھن کی صورتحال پیدا کی جا سکے۔ لیکن ملک کے کسان، نوجوان اور مزدور سچ اور جھوٹ سے واقف ہیں۔ ملک کے عوام جانتے ہیں کہ جھوٹ بول کر کون ڈرامہ کر رہا ہے۔

راج ناتھ سنگھ بدھ کو گھنٹہ گھر واقع رام لیلا میدان میں منعقدہ ’25 سال جن سیوا سے راشٹریہ سیوا، وکست بھارت سنکلپ سبھا، سیوا جیوتی کلش یاترا‘ کے افتتاح کے لیے پہنچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے۔ وزیر اعظم ملک اور معاشرے کو آگے بڑھانے کے لیے سیاست کر رہے ہیں۔ ملک میں اسی طرح کی سیاست ہونی چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 2014 سے پہلے سیاست اپنا مقصد کھو چکی تھی اور لوگ ذاتی مفاد کے لیے سیاست کر رہے تھے۔ سیاست کا مطلب صرف حکومت بنانا نہیں بلکہ ملک کو آگے لے جانے کا ذریعہ بھی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن کا نام لیے بغیر کہا کہ اس وقت ملک میں بلاوجہ کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کے عوام جھوٹ اور سچ کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاو¿ں کا کسان اور مزدور معاشی طور پر کمزور ہو سکتا ہے، لیکن سیاسی طور پر کمزور نہیں ہے۔ وہ یہ حقائق بخوبی جانتا ہے کہ کون ڈرامہ کر رہا ہے۔

کلش یاترا گھنٹہ گھر رام لیلا میدان سے شروع ہو کر ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔

راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے نوجوانوں کو اپنے تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کرانے کے لیے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور افسران کے پاس جانا پڑتا تھا۔ وزیر اعظم نے اس نظام کو ختم کر دیا۔ عوام کی سہولت کے لیے وزیر اعظم نے کئی قوانین میں تبدیلی کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے معمولی غلطی پر بھی نوجوانوں کو سزا دی جاتی تھی۔ بچے ہیں، ایک دو بار غلطی ہو جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے بھی غلطی کرنے والے نوجوانوں کو معاف کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande