
کاٹھمنڈو، 7 اکتوبر (ہ س)۔ نیپال کے سابق چیف جسٹس چولیندر شمشیر رانا سمیت ان کے قریبی لوگوں کے گھروں پر بدھ کے روز محکمہ پراپرٹی انویسٹی گیشن نے چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
محکمہ کی ٹیم رانا کے قریبی کچھ لوگوں کے گھر پہنچی اور منی لانڈرنگ سے متعلق معاملہ کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے تلاشی لی۔ رانا اور مختلف لوگوں کے ساتھ ان کے رابطوں سے متعلق مالی لین دین کی تحقیقات جاری ہیں۔
محکمہ نے دیپک تیملسینا، نوراج تھپالیا اور پربھو شمشیر رانا کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔ پربھو شمشیر رانا چولندر سمشیر رانا کے بھائی ہیں۔ ساتھ ہی اس وقت کے برطرف ہائی کورٹ کے جج نوراج تھپالیا کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ رانا کے قریبی ہیں۔
اس سے قبل رانا کو کاٹھمنڈو ویلی کرائم انویسٹی گیشن آفس نے گرفتاری کے وارنٹ کے بغیر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ پولیس کے مطابق ان کے گھر پر غیر معمولی سرگرمیوں اور متنازعہ لوگوں سے رابطے کی اطلاعات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
محکمہ کے مطابق جبرا سے رابطے میں رہنے والے انعام سپکوٹا اور دولت کی منی لانڈرنگ کے معاملہ میں مقدمے کے دوران حراست میں لیے گئے تاجر دیپک بھٹ کے درمیان تعلقات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا دعوی ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ رانا انعام سپکوٹا کے ذریعے دیپک بھٹ کے ساتھ بات چیت کرتے تھے۔ تاہم محکمہ نے تحقیقات کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی