جب تک بھارت ترقی یافتہ نہیں بنتا، نہ رکوں گا، نہ تھکوں گا: وزیراعظم مودی
نئی دہلی، 7 اکتوبر(ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ترقی یافتہ بھارت کو اپنی زندگی کا اہم ترین مقصد قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ جب تک بھارت ترقی یافتہ ملک نہیں بن جاتا، وہ نہ رکیں گے، نہ تھکیں گے اور نہ اپنے راستے سے ہٹیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹ
جب تک بھارت ترقی یافتہ نہیں بنتا، نہ رکوں گا، نہ تھکوں گا: وزیراعظم مودی


نئی دہلی، 7 اکتوبر(ہ س)۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ترقی یافتہ بھارت کو اپنی زندگی کا اہم ترین مقصد قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ جب تک بھارت ترقی یافتہ ملک نہیں بن جاتا، وہ نہ رکیں گے، نہ تھکیں گے اور نہ اپنے راستے سے ہٹیں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی جانب سے وزیراعظم مودی کے عوامی زندگی میں حکومت کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ وکست بھارت سنکلپ سبھا‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر 140 کروڑ سے زائد ہم وطن مل کر کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کی حیثیت سے حکومت کے سربراہ کے طور پر انہوں نے مسلسل 25 سال مکمل کیے ہیں۔

مودی نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے لیے ملک کے لوگوں نے اپنی زندگیاں وقف کردی تھیں، اب ’وکست بھارت ‘کی تعمیر کے لیے ملک کے لیے جینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سامنے اہداف بالکل واضح ہیں، جن میں ترقی یافتہ بھارت، خود کفیل بھارت، دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونا، غربت کا خاتمہ اور مختلف شعبوں میں بھارت کو عالمی قیادت کی پوزیشن تک پہنچانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مسائل ضرور ہیں، لیکن بھارت کے پاس 140 کروڑ حل بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توانائی اور صلاحیت ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چھوٹے اہداف کے ساتھ آگے نہیں بڑھنا چاہیے بلکہ غیر معمولی اور بے مثال اہداف مقرر کرنے چاہئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25 سال کی مسلسل خدمت عوام کی جانب سے ملنے والی مسلسل حمایت اور آشیرواد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال کا عوامی اعتماد اور تجربہ بہت بڑی پونجی ہے، لیکن یہ پونجی صرف مودی کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے۔

مودی نے کہا کہ ان کے 25 سالہ سفر کا جائزہ اس بنیاد پر نہیں لیا جانا چاہیے کہ وہ خود کہاں پہنچے، بلکہ اس بنیاد پر ہونا چاہیے کہ ملک کہاں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ان کا منتر تھا کہ گجرات کی ترقی سے ملک کی ترقی ہو، اور وزیراعظم کی حیثیت سے بھی انہوں نے اسی سوچ کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے بے لوث خدمت ان کے لیے سب کچھ ہے اور عمل ہی ان کا دھرم ہے۔ ان کے لیے کام صرف ذمہ داری نہیں بلکہ ملک کے تئیں ایک طرح کی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیجے یا اس کا سہرا اپنے سر لینے کی فکر کیے بغیر ملک کی خدمت کرنا ہی ان کا عزم رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت آنے والے وقت میں صلاحیت، ٹیکنالوجی، اختراع، کھیل، خلائی تحقیق اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔انہوں نے کہا، ’’ملک سب سے پہلے میرا عزم ہوگی، قوم کی خوشحالی میری زندگی کی ترجیح رہے گی، قوم کی خدمت میرا مقصد رہے گا اور عمل میرا دھرم رہے گا۔‘‘ انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا، ’’جب تک بھارت ترقی یافتہ نہیں ہوتا، تب تک میں نہ رکوں گا، نہ تھکوں گا اور نہ اپنے راستے سے ہٹوں گا۔‘‘

مودی نے کہا کہ آج کا دن صرف ماضی کی یادوں کے لیے نہیں بلکہ اپنے عزم کو نئی توانائی دینے کا دن ہے۔ یہ اس وعدے کو دہرانے اور اپنے ارادے کا اظہار کرنے کا دن ہے کہ ہم اپنے اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا حق صرف اپنے عمل پر ہے، اسی لیے وہ عمل کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ہر کام پوری صلاحیت کے ساتھ مسلسل کرتے رہتے ہیں۔ ووزیراعظم نے کہا کہ ملک نے انہیں مواقع دیے، عوام نے اعتماد دیا اور حالات نے انہیں سیکھنے کا موقع فراہم کیا، جس کی وجہ سے انہیں ملک کے باشندوں کی مسلسل خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا، ’’آج میں جو کچھ ہوں، جہاں بھی ہوں اور جس ذمہ داری پر ہوں، اس میں سب سے بڑا تعاون عوام کا ہی ہے۔ میرے لیے عوام ہی بھگوان کا روپ ہیں۔‘‘مودی نے کہا کہ کروڑوں ہم وطنوں کا اعتماد اور لاکھوں پارٹی کارکنوں کی محنت ہی ان کی سب سے بڑی طاقت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک نے انہیں بہت کچھ دیا ہے، اس لیے ملک کے تئیں ان کی ذمہ داری بھی سب سے زیادہ ہے۔ وہ دل سے مانتے ہیں کہ ملک کے ہر شہری کا ان پر سب سے بڑا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر بحران ان کے صبر کا امتحان رہا، ہر کامیابی نے ان کی ذمہ داری کا دائرہ وسیع کیا اور ہر کامیابی نے بڑے اہداف کی جانب بڑھنے کا حوصلہ اور جذبہ دیا۔

نیتن نوین نے وزیراعظم کو مبارکباد دی

اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر نیتن نوین نے وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے عوامی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا، جن کے لیے عوامی خدمت ہی قومی خدمت کا راستہ بنی اور جنہوں نے سیاست میں اقتدار کو خدمت کا ذریعہ بناتے ہوئے مسلسل ملک کی خدمت کی راہ پر سفر جاری رکھا، ایسے وزیراعظم کا وہ تہہ دل سے استقبال اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

نیتن نوین نے کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی عوامی زندگی کے ساتھ ساتھ 25 سالہ مسلسل خدمت اور عزم و لگن کے سفر کی تکمیل پر 140 کروڑ ہم وطنوں اور بی جے پی کے لاکھوں کارکنوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے گزشتہ 25 برسوں میں چراغ کی طرح خود کو جلا کر اپنی محنت اور لگن کے ذریعے 140 کروڑ ہم وطنوں کی زندگی میں ترقی، خود اعتمادی اور وقار کی روشنی پھیلانے کی مسلسل کوشش کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande