اندور میں اربن کانکلیو 28 اکتوبر کو، چھوٹے شہروں کی ترقی اور ڈیجیٹل گورننس پر غوروخوض ہوگا
بھوپال، 06 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں شہروں کی ترقی کو نئی سمت دینے اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے 28 اکتوبر کو اندور کے برلینٹ کنونشن سینٹر میں اربَن کانکلیو کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس اربَن کانکلیو میں درجہ دوم کے شہروں کی
اربَن کانکلیو کا جاری کردہ پوسٹر


بھوپال، 06 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں شہروں کی ترقی کو نئی سمت دینے اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے 28 اکتوبر کو اندور کے برلینٹ کنونشن سینٹر میں اربَن کانکلیو کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس اربَن کانکلیو میں درجہ دوم کے شہروں کی ترقی، ڈیجیٹل گورننس، آبی تحفظ، گرین فائنانسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سنہستھ-2028 کے لیے اجین کو عالمی سطح کا مقدس و سیاحتی شہر بنانے کے لائحہ عمل پر غوروخوض ہوگا۔ مدھیہ پردیش کے محکمہ شہری ترقی و رہائش کی جانب سے منعقد کیے جا رہے اس کانکلیو میں ریاستی حکومت کے وژن کو سامنے رکھا جائے گا۔

محکمہ رابطہ عامہ کی افسر اونتیکا جیسوال نے منگل کو بتایا کہ کانکلیو میں بڑے شہروں سے آگے بڑھ کر درجہ دوم کے شہروں کی ترقی پر مرکوز خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں ری ڈینسیفیکیشن (از سر نو گنجانیت)، ٹرانسپورٹ پر مبنی ترقی (ٹی او ڈی)، ٹی ڈی آر، رہائش، از سر نو ترقی (ری ڈیولپمنٹ)، ماسٹر پلان، ڈیولپمنٹ کوریڈورز، ریرا کی منظوریاں، کاروبار میں آسانی (ایز آف ڈوئنگ بزنس)، این او سی (عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس) میں کمی اور ایف اے آر جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شہری نظم و نسق میں اصلاحات اور ڈیجیٹل بااختیاری پر مرکوز سیشن میں خودکار بلڈنگ پرمٹ منظوری کے نظام (اے بی پی اے ایس)، آن لائن این او سی و تعمیراتی اجازت نامہ نظام، کالونی ایکٹ، ڈیجیٹل گورننس، جی آئی ایس پر مبنی منصوبہ بندی، ایز آف ڈوئنگ بزنس اور پروجیکٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم جیسے موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

محکمہ رابطہ عامہ کی افسر جیسوال نے بتایا کہ ماحولیات دوست شہر، آبی تحفظ اور سرکولر اکانومی جیسے موضوعات پر منعقدہ سیشنز میں ماہرین اپنی آراء کا اظہار کریں گے۔ اس بحث کے اہم موضوعات میں شہری پانی کا دوبارہ استعمال و آبی انتظام، امرت 2.0، بی آر ایس آر فریم ورک، نمو ہرت نگر یوجنا، سٹی فاریسٹ اور سینٹرل پارک، ہوا کے معیار میں بہتری کے اقدامات، ایز آف لیونگ اور لیویبلٹی انڈیکس، برقی گاڑیاں (الیکٹرک وہیکلز)، ٹھوس کچرے کا انتظام، ایم آر ایف، فضلے سے توانائی کی پیداوار، شمسی توانائی کے منصوبے اور سی بی جی ایکو سسٹم شامل ہیں۔

کانکلیو میں شہری سرمایہ کاری، مالیاتی وسائل، شراکت داری اور عالمی مہارت کے مواقع پر بھی غوروخوض ہوگا۔ اس میں اربَن چیلنج فنڈ کے پروجیکٹس، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)، فائنانشل ماڈلنگ، ٹیمپل بانڈز، گرین بانڈز، میونسپل بانڈز، مشترکہ منصوبے، کثیر جہتی بینکوں سے فنڈنگ، گرانٹس اور وائیبلٹی گیپ فنڈنگ سمیت مختلف مالیاتی متبادلات پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

محکمہ رابطہ عامہ کی افسر نے بتایا کہ کانکلیو میں سنہستھ-2028 کے پیش نظر اجین کو عالمی معیار کے مقدس شہر کے طور پر ترقی دینے کے لیے ایک خصوصی سیشن منعقد کیا جائے گا۔ اس میں منصوبہ بندی، ترجیحی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، ٹیمپل بانڈز، سی ایس آر، ڈیجیٹل ٹوئن ماڈلنگ اور پروجیکٹس پر عمل درآمد کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی پر مبنی بھیڑ کے انتظام، ٹریفک اور پروگرام کے انتظامات کو بھی سیشن میں خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ یہ اربَن کانکلیو ریاست میں شہری بنیادی ڈھانچے، اختراعات، پائیدار شہری ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک نئی سمت اور رفتار فراہم کرنے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande