الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہا ہے: پونم پربھاکر
حیدرآباد ،06 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ اوربی سی ویلفیئروزیرپونم پربھاکرنے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جمہوری اقدارکے تحفظ کی ذمہ داری رکھنے والا ادارہ اب بی جے پی کے ایک الحاقی ادارے کی طر
الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہا ہے- پونم پربھاکر


حیدرآباد ،06 اکتوبر(ہ س)۔

تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ اوربی سی ویلفیئروزیرپونم پربھاکرنے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جمہوری اقدارکے تحفظ کی ذمہ داری رکھنے والا ادارہ اب بی جے پی کے ایک الحاقی ادارے کی طرح کام کررہا ہے۔ پونم پربھا کرنے منگل کوکریم نگرضلع کے کوہیڈا منڈل کے نکیری کومولا گاؤں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا مقصد ماضی میں ووٹرلسٹوں کودرست اورشفاف بناناہوتا تھا،لیکن اب اس عمل کے ذریعے اہل اورغریب ووٹروں کے نام فہرستوں سے حذف کیے جارہے ہیں۔ وزیرنے الزام لگایا کہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے دوران بڑی تعداد میں ایسے افراد کے نام بھی متاثر ہو رہے ہیں جو ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور کمزور طبقات کے ووٹروں کے نام حذف ہونا جمہوری نظام کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں نام کا موجود ہونا ہر اہل شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے اور کسی بھی اہل ووٹر کو محض انتظامی کارروائی یا غلطیوں کی بنیاد پر اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ووٹرفہرستوں کی نظرثانی کے عمل میں مکمل شفافیت اختیارکی جائے اورجن افراد کے نام حذف کیے گئے ہیں، انہیں مناسب اطلاع اوروضاحت کا موقع فراہم کیا جائے۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande