
نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ شیئر بازار ہفتے کے دوسرے کاروباری روز منگل کو بھی تیزی کے ساتھ سبز نشان پر بند ہوا۔ بازار کے دونوں اہم اشاریوں میں زبردست اضافہ درج کیا گیا۔ سینسیکس 685 پوائنٹس اچھل کر 73,068 کی سطح پر بند ہوا، جبکہ نفٹی میں بھی 220 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 685.34 پوائنٹس یعنی 0.95 فیصد کی تیزی کے ساتھ 73,067.81 کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 220.35 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد بڑھ کر 22,776.10 کی سطح پر بند ہوا۔
فروخت کے دباو میں کمی آنے سے سرمایہ کاروں کو کچھ راحت ملی۔ بازار میں یہ تیزی وسیع پیمانے پر دیکھی گئی۔ آر آئی ایل اور ایچ یو ایل کے حصص میں تین فیصد کی زبردست تیزی درج کی گئی۔ دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپیہ 8 پیسے کمزور ہو کر 96.43 کی سطح پر بند ہوا۔ تاہم بازار کو اب بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل بی ایس ای کا سینسیکس 472.77 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد کے اضافے کے ساتھ 72,382.47 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وہیں این ایس ای کا نفٹی بھی 133.80 پوائنٹس یعنی 0.60 فیصد کی تیزی کے ساتھ 22,555.75 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد