
لیفٹیننٹ جنرل مدن راج پانڈے نے لداخ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا
جموں،06 اکتوبر(ہ س)۔
فوج کی فائراینڈ فیوری کورکے جنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل مدن راج پانڈے نے لداخ کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے دشوار گزاربلند پہاڑی علاقوں میں تعینات یونٹوں کی جنگی تیاری، آپریشنل صلاحیت اور دیگر ضروریات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران جی او سی نے فوجی اہلکاروں سے بات چیت بھی کی اور ان کی اعلیٰ سطحی آپریشنل تیاری کو سراہا۔ انہوں نے تمام رینکس پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ معیار، مشن کے لیے تیاری اور آپریشنل کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر