آکاش آنند کی بی ایس پی میں تیسری بار واپسی، نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر
لکھنو¿، 5 اکتوبر (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے پیر کو ایک بار پھر اپنے بھتیجے آکاش آنند کو پارٹی میں واپس لے لیا اور انہیں پارٹی میں قومی کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپی ہے۔ آکاش آنند کی پارٹی میں یہ تیسری واپسی ہے۔ س
آکاش آنند کی بی ایس پی میں تیسری بار واپسی، نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر


لکھنو¿، 5 اکتوبر (ہ س)۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے پیر کو ایک بار پھر اپنے بھتیجے آکاش آنند کو پارٹی میں واپس لے لیا اور انہیں پارٹی میں قومی کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپی ہے۔ آکاش آنند کی پارٹی میں یہ تیسری واپسی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پیر کو ایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ پارٹی کے لیے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر اور کانشی رام کے نظریات ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے ہیں۔ انہی اصولوں پر چل کر پارٹی نے ملک کی سیاست میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر زبردست تیاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بہوجن سماج‘ ہی ان کا وسیع خاندان ہے اور اس کے مفاد اور فلاح و بہبود ان کے لیے سب سے مقدم ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، خاص طور پر پارٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے کئی سخت فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشوک سدھارتھ کو سیاست سے سبکدوش ہونے پر مجبور بھی ہونا پڑا ہے۔ اس کے بعد سے آکاش آنند کی شخصیت اور کام کرنے کے انداز میں بھی کافی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ بھی سامنے آئی ہے، جس پر کافی بحث ہوئی ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی کے بیشتر لوگوں کی رائے یہی ہے کہ آکاش آنند کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں پہلے دی گئی ذمہ داریوں کے ساتھ دوبارہ پارٹی میں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ اس پر ان کے والد کے ساتھ ساتھ ان کے چھوٹے بھائی ایشان آنند نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

ایشان آنند نے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی عہدے کے بھی پارٹی میں انہیں جو بھی ذمہ داری سونپی جائے گی، اسے پوری ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ انجام دیں گے۔

مایاوتی نے کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد پارٹی اور تحریک کے مفاد میں آکاش آنند کو دوبارہ بی ایس پی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر پارٹی میں کام کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande