ایل جی اور وزیراعلیٰ نے صحت کی کئی خدمات کا آغاز کیا، آشا کارکنوں کا اعزازیہ 6 ہزار روپے ہوا
نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترن جیت سنگھ سندھو اور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو ’سیوا سنکلپ‘ مہم کے تحت منعقدہ آشا کانفرنس میں صحت خدمات سے متعلق کئی پہل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر آشا کارکنوں کا ماہانہ اعزازیہ 3 ہزار روپے سے ب
INAUGURATED-HEALTHCARE-SERVICE


نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترن جیت سنگھ سندھو اور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو ’سیوا سنکلپ‘ مہم کے تحت منعقدہ آشا کانفرنس میں صحت خدمات سے متعلق کئی پہل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر آشا کارکنوں کا ماہانہ اعزازیہ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دیا گیا۔ انہوں نے ’انمول‘ اسکیم کی توسیع، جی بی پنت اسپتال میں سوٹو سینٹر اور نرسنگ ہوم مینجمنٹ سسٹم پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ یہ پروگرام تیاگ راج اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر صحت کے وزیر ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ بھی موجود تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ صحت مند شہری ہی ترقی یافتہ اور بااختیار دہلی کی بنیاد ہیں۔ ’سیوا سنکلپ مہم‘ کے تحت شروع کی گئی صحت اسکیموں کا مقصد جدید ٹیکنالوجی، مؤثر عوامی صحت کے نظام اور انسانی ہمدردی کے امتزاج سے دہلی کے طبی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آشا کارکنان صحت کے نظام کی صف اول میں رہ کر حاملہ خواتین، بچوں اور خاندانوں تک صحت خدمات اور بیداری پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا ماہانہ اعزازیہ 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنا ان کی خدمات اور عزم کے اعتراف کی علامت ہے۔

انہوں نے نومولود بچوں میں ابتدائی مرحلے پر صحت سے متعلق مسائل کی شناخت اور بروقت علاج کے لیے ’انمول‘ پہل اور جی بی پنت اسپتال میں سوٹو کے نئے مرکز کی بھی تعریف کی۔ ان کے مطابق یہ اعضا عطیہ اور پیوند کاری کے نظام کو مضبوط بنانے کی سمت اہم اقدامات ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نرسنگ ہوم مینجمنٹ سسٹم پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن اور تجدید جیسی کارروائیوں کو آن لائن اور شفاف بنایا گیا ہے، جس سے عمل آسان ہوگا، غیر ضروری انتظامی رکاوٹیں کم ہوں گی اور نگرانی بہتر ہوگی۔

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ اعضا عطیہ کرنا صرف ایک طبی عمل نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور زندگی کے احترام کی علامت ہے۔ کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کے اعضا کسی ضرورت مند کو نئی زندگی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے دہلی کے لوگوں سے اعضا اور جسم عطیہ کرنے کے بارے میں بیداری بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ’سوٹو‘ پورٹل کے ذریعے جسم عطیہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

وزیراعلیٰ نے آشا کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ خاندانوں اور بزرگ شہریوں تک اعضا عطیہ کرنے کا پیغام پہنچائیں اور خواہش مند افراد کو اس کے طریقہ کار کی معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کا عزم کسی دوسرے کی زندگی میں نئی امید اور نئی شروعات بن سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان اسکیموں کی کامیابی میں آشا کارکنوں کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہلی کی آشا بہنیں بڑی بہن کی طرح ہر خاندان تک پہنچ کر صحت اسکیموں کی معلومات دیں گی اور لوگوں کو ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترغیب دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، صحت کارکنوں اور شہریوں کے مل کر کام کرنے سے دہلی کا صحت نظام مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے آشا کارکنوں کی خدمت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو بہنیں دہلی کے خاندانوں کی صحت کی فکر کرتی ہیں، ان کے احترام اور فلاح و بہبود کی فکر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں صحت خدمات کو ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانے والی 6,690 آشا کارکنوں کی خدمات کے اعتراف میں دہلی حکومت نے ان کا ماہانہ ترغیبی الاو¿نس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی آشا کارکنوں کو اعزاز سے نوازا اور آئندہ نوراتری کے دوران ان کے لیے خصوصی ڈانڈیا پروگرام منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دہلی کے صحت کے وزیر ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ دہلی کے صحت نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 6,690 آشا کارکنوں کا ترغیبی الاو¿نس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنا، ’مشن انمول‘ کی توسیع، نرسنگ ہوم مینجمنٹ سسٹم پورٹل کا آغاز اور جی بی پنت اسپتال میں سوٹو کا افتتاح عوام پر مرکوز اور ٹیکنالوجی سے مربوط صحت نظام کی سمت اہم اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آشا کارکنوں کے ترغیبی الاو¿نس کا معاملہ تقریباً ایک دہائی سے زیر التوا تھا۔ کورونا کے مشکل دور میں بھی ان کارکنوں نے پوری لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں، لیکن ان کے احترام اور حوصلہ افزائی کے لیے مطلوبہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ موجودہ حکومت نے اس زیر التوا معاملے کو حل کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’مشن انمول‘ کے تحت پیدائش کے 24 سے 72 گھنٹوں کے اندر 63 قسم کی پیدائشی صحت سے متعلق مشکلات کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ’انگ دان مہادان‘ کا پیغام ہر فرد تک پہنچانے اور اعضا عطیہ کرنے کے بارے میں بیداری بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف اعلانات کرنا نہیں بلکہ عملی کام، نتائج اور دہلی کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی یقینی بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande