
ممبئی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ میں اپنی تفریحی اور دلچسپ موجودگی سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والے قازی توقیر کے شو چھوڑنے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی تھیں۔ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صحت سے متعلق پریشانی کے باعث انہوں نے سلمان خان کے شو سے عارضی طور پر دوری اختیار کی ہے اور وہ ڈینگو کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اب قاضی کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے ان خبروں کی حقیقت واضح کی ہے۔
قاضی کی ٹیم کے مطابق گلوکار گزشتہ چند دنوں سے ’بگ باس 20‘ کے دوران بخار میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں میڈیکل روم لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔
ٹیم نے واضح کیا کہ قاضی اب بھی شو کا حصہ ہیں اور شو کی ٹیم ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ آرام کے دوران بھی وہ اپنی استطاعت کے مطابق شو میں حصہ لے رہے ہیں اور ساتھی شرکائ اور ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ٹیم نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور قاضی کے لیے اپنی محبت، دعاؤں اور مثبت توانائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ٹیم نے یہ بھی کہا کہ ان کی صحت سے متعلق معلومات وقتاً فوقتاً شیئر کی جاتی رہیں گی۔
ٹیم کو امید ہے کہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد قاضی جلد ہی پہلے کی طرح جوش اور توانائی کے ساتھ شو میں نظر آئیں گے۔ ’بگ باس 20‘ کی نشریات کلرز ٹی وی اور جیو ہاٹ اسٹار پر جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan