سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دوبارہ کام کریں گی عالیہ بھٹ، ’انشائ اللہ‘ پر نظریں
ممبئی، 5 اکتوبر(ہ س)۔ اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کی تیاری میں ہیں۔ دونوں طویل عرصے سے زیر التوا فلم ’انشائ اللہ‘ کو نئے انداز میں بنانے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ فلم پہلی بار 2019 میں سلمان خان ک
سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دوبارہ کام کریں گی عالیہ بھٹ، ’انشائ اللہ‘ پر نظریں


ممبئی، 5 اکتوبر(ہ س)۔ اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کی تیاری میں ہیں۔ دونوں طویل عرصے سے زیر التوا فلم ’انشائ اللہ‘ کو نئے انداز میں بنانے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ فلم پہلی بار 2019 میں سلمان خان کے ساتھ اعلان کی گئی تھی، تاہم بعد میں یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیا۔ اب فلم کی کہانی اور اسکرپٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور اسے موجودہ دور کے مطابق نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی فی الحال کاسٹ طے کرنے سے پہلے فلم کی کہانی پر دوبارہ کام کر رہے ہیں۔ ایسے میں فلم میں کچھ نئے چہرے نظر آنے کا امکان ہے۔ سلمان خان اس وقت اپنے دیگر منصوبوں میں مصروف ہیں، جبکہ شاہ رخ خان کی جانب سے بھی اس فلم کے لیے ابھی حتمی رضامندی نہیں ملی ہے۔ ایسے میں فلم سازوں کی توجہ نوجوان فنکاروں کی جانب بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم فلم کی نئی کاسٹ کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ اور سنجے لیلا بھنسالی اس سے قبل ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جسے ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا تھا۔ دونوں کی اگلی فلم ’لو اینڈ وار‘ بھی زیر بحث ہے، جس میں عالیہ کے ساتھ رنبیر کپور اور وکی کوشل نظر آئیں گے۔عالیہ بھٹ کی گزشتہ فلم ’الفا‘ باکس آفس پر توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔ ایسے میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ان کی ممکنہ اگلی فلم کو لے کر مداحوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande