حیدرآباد میں 36 گھنٹے پانی کی سپلائی متاثر،کئی علاقوں میں بحران
حیدرآباد ،04 اکتوبر(ہ س) ۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں 5 اور6 اکتوبر کو36 گھنٹوں تک پانی کی سپلائی متاثر رہنے کاامکان ہے۔ کرشنا ڈرنکنگ واٹرسپلائی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت آنے والی ایم ایس پمپنگ مین پرمرمت اورتبدیلی کے کام کے باعث یہ صورتحال پ
حیدرآباد میں 36 گھنٹے پانی کی سپلائی متاثر،کئی علاقوں میں بحران


حیدرآباد ،04 اکتوبر(ہ س)

۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں 5 اور6 اکتوبر کو36 گھنٹوں تک پانی کی سپلائی متاثر رہنے کاامکان ہے۔ کرشنا ڈرنکنگ واٹرسپلائی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت آنے والی ایم ایس پمپنگ مین پرمرمت اورتبدیلی کے کام کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوگی۔ حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹرسپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق یہ کام 5 اکتوبرکی صبح 6 بجے شروع ہوگااور6 اکتوبرکی شام 6 بجے تک جاری رہےگا۔اس دوران خراب ایم ایس ایئرٹی اوروالوزکوتبدیل کرنے کے علاوہ اسکورپائپ لائن میں موجود لیکیج کی بھی مرمت کی جائے گی۔ واٹر بورڈ نے بتایاکہ کام کے دوران بعض علاقوں میں پانی کی سپلائی مکمل طورپربند ہوسکتی ہے،جبکہ کچھ علاقوں میں جزوی طور پرپانی کی فراہمی متاثرہونے یا کم دباؤ کے ساتھ پانی آنے کا امکان ہے۔

پانی کی فراہمی سے متاثرہونے والے علاقوں میں آدی بٹلہ، کمّ گوڑہ، گورم گوڑہ، بی این ریڈی نگر،ونستھلی پورم،آٹو نگر،الکاپوری، بیراپاگڈہ، حبشی گوڑہ، رامنتاپور، وینکٹ ریڈی نگر،اپل، ناچارم، ایچ ایم ٹی نگر،ترنکا اوربدھانگرشامل ہیں۔

اس کے علاوہ لالہ پیٹ کے بعض حصوں، حشمت پیٹ، پرکاش نگر،میکال مندی، بھولک پورکے بعض علاقوں، پدم راؤ نگر، بیگم پیٹ، ساؤتھ سنٹرل ریلوے، ایم ای ایس، سکندرآباد کنٹونمنٹ، لالہ گوڑہ، اڈاگٹہ، پٹی گوڑہ، نلہ گٹہ، گوتم نگر، فیروز گوڑہ، بنسی لال پیٹ، رام گوپال پیٹ، سیتا پھل منڈی اورمیٹوگوڑہ میں بھی پانی کی فراہمی متاثررہے گی۔

میرپیٹ،بدنگ پیٹ، اے آرسی آئی، بالاپور، میسرم، بارکس، این پی اے، شمس آباد، مدھوبن اورپرشانت نگر کے بعض علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی متاثرہونے کا امکان ہے۔ واٹربورڈ نے متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ضروری مقدار میں پانی پہلے سے ذخیرہ کرلیں اور36 گھنٹوں کے دوران پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande