خاتون صحافی کو انصاف دلانے سڑک پر اتری آپ، جنسی ہراسانی کرنے والے اے سی پی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی، 4 اکتوبر(ہ س )۔ دہلی کے جنتر منتر پر جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون صحافی کو انصاف دلانے کے لیے عام آدمی پارٹی سڑک پر اتر آئی ہے۔ اتوار کو آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں رکن اسمبلی سنجیو جھا، کلدیپ کمار سمیت آپ ک
خاتون صحافی کو انصاف دلانے سڑک پر اتری آپ، جنسی ہراسانی کرنے والے اے سی پی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ


نئی دہلی، 4 اکتوبر(ہ س )۔

دہلی کے جنتر منتر پر جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون صحافی کو انصاف دلانے کے لیے عام آدمی پارٹی سڑک پر اتر آئی ہے۔ اتوار کو آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں رکن اسمبلی سنجیو جھا، کلدیپ کمار سمیت آپ کارکنان پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے پہنچے اور خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے اے سی پی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران آپ رہنماوں نے تھانے کا گھیرو کرتے ہوئے بی جے پی کی پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ملک کے عوام نے جنتر منتر پر نوجوانوں کے ساتھ پولیس کی بربریت برداشت کی، لیکن کسی خاتون کی جنسی ہراسانی برداشت نہیں کریں گے۔ اگر دہلی پولیس ایف آئی آر درج کرکے اے سی پی کو فوری گرفتار نہیں کرتی تو ملک کے عوام سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہوں گے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ایک ملک میں دو قانون نہیں چلیں گے۔ بی جے پی کے زیر اقتدار دہلی پولیس کو اپنے اے سی پی وویک بھگت کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنی چاہیے۔ جب وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو تھپڑ مارا گیا تھا تو اقدام قتل کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی، ملزم کو فوراً گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے اب بھی جیل میں ہے۔ لیکن اے سی پی کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی، پرویش ورما کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی اور ستیہَم پنڈت کے خلاف بھی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے جنتر منتر پر جاری احتجاج میں کسی بھی مظاہرین نے پولیس پر ہاتھ نہیں اٹھایا اور نہ ہی کوئی تشدد کیا۔ پولیس نے 75، 75 سال کے بزرگوں، سول سوسائٹی کے لوگوں، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے ساتھ جس بدتمیزی سے سلوک کیا اور انہیں اس طرح پھینکا جیسے کوئی بھیڑ بکریوں کو پھینکتا ہے، ہم نے وہ سب برداشت کیا، لیکن اگر ایک خاتون صحافی کو پولیس کا اے سی پی سطح کا افسر ہراساں کرے گا تو ہندوستان اسے برداشت نہیں کرے گا۔ سوربھ بھاردواج نے مزید کہا کہ اے سی پی وویک بھگت ایک مغرور اور بدتمیز افسر ہیں۔ عوام کے خادم ہونے کے ناطے ہمارا روز پولیس والوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ جو اچھے ہیں، ہم بتاتے ہیں کہ وہ اچھے ہیں اور جو بدتمیز اور مغرور ہیں، ان کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔ اے سی پی وویک بھگت ایک گھٹیا، بدتمیز اور مغرور افسر ہیں اور اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پوری پولیس اس ہراساں کرنے والے افسر کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ قانون بالکل واضح ہے کہ اگر کوئی اس طرح کسی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا فعل کرتا ہے تو کسی افسر یا عہدیدار کو اس میں کوئی چھوٹ حاصل نہیں ہے اور نہ ہی استغاثہ کی منظوری (Prosecution Sanction) کی ضرورت ہے۔ پولیس جھوٹ بول رہی ہے۔ جس طرح کسی عام آدمی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر درج کی جاتی ہے، اسی طرح پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے ایس ایچ او کو اپنے اے سی پی وویک بھگت کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے۔ مرکزی حکومت کہتی ہے ایک ملک، ایک انتخاب، لیکن ایک ملک، دو قانون نہیں چلیں گے، جہاں عام لوگوں کے لیے الگ قانون اور پولیس و حکومت سے وابستہ لوگوں کے لیے الگ قانون ہو۔سوربھ بھاردواج نے یاد دلایا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو مبینہ طور پر ایک پالتو جانوروں کے شوقین شخص نے تھپڑ مار دیا، جو غلط تھا اور اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اسے فوراً گرفتار کیا گیا اور تھپڑ مارنے کے معاملے میں اقدام قتل کی دفعات لگائی گئیں۔ وہ ملزم ایک سال سے زیادہ عرصے سے گرفتار ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کے وزیر پرویش ورما نے ایک وہسل بلوئر کو تھپڑ مارا، اس کا موبائل چھینا، جس کی ویڈیوز پورے ملک میں گردش کر رہی ہیں، لیکن پرویش ورما کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ سوربھ بھاردواج نے مزید کہا کہ ستیہَم پنڈت نامی ایک غنڈے نے اسی پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کی حدود میں اتر پردیش کے 16، 16 سالہ دو لڑکوں کو بلا کر ماں بہن کی گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔ اس کی ویڈیو اور تحریری شکایت اسی تھانے کے ڈی سی پی سچن شرما کو دی گئی، لیکن اب تک ستیہَم پنڈت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کا ستیہَم پنڈت، وزیر پرویش ورما اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے کیا تعلق ہے؟ خاتون صحافی کے ساتھ اے سی پی نے ہراسانی کی، لیکن اس کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں ہو رہی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande