براون شوگر کے ساتھ تین افراد گرفتار
سلی گوڑی، 4 اکتوبر (ہ س)۔ سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور پردھان نگر تھانہ پولیس نے مشترکہ مہم چلا کر جنکشن علاقے سے 790 گرام براون شوگر کے ساتھ میاں بیوی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سا
گرفتاری کی علامتی تصویر


سلی گوڑی، 4 اکتوبر (ہ س)۔ سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور پردھان نگر تھانہ پولیس نے مشترکہ مہم چلا کر جنکشن علاقے سے 790 گرام براون شوگر کے ساتھ میاں بیوی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سادھن رائے، اس کی اہلیہ انجلی کرمکار اور کنک کانتی رائے کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، موصولہ اطلاع کی بنیاد پر سنیچر کی رات جنکشن علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کی جانکاری ملی تھی۔ اسی غرض سے بالورگھاٹ سے سادھن رائے اپنی اہلیہ انجلی کرمکار اور ساتھی کنک کانتی رائے کے ہمراہ سلیگوڑی پہنچا تھا۔ تینوں کے جنکشن علاقے میں پہنچنے کے بعد ایس او جی اور پردھان نگر تھانے کی سادہ لباس پولیس ٹیم نے مشترکہ کارروائی انجام دی۔ شک کی بنیاد پر تینوں کو حراست میں لے کر ان کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے براون شوگر کے تین پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا کل وزن 790 گرام بتایا گیا ہے۔

اس کے بعد تینوں ملزمان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس انہیں اتوار کو سلیگوڑی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی درخواست کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande