نیتن یاہو نے وزیرِ اعظم مودی اور بھارتی پائلٹ کو اسرائیل کے یوم آزادی پر مشعل روشن کرنے کی دعوت دی
تل ابیب، 4 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ سمت مچھار کو اگلے سال ہونے والی اسرائیل کے یومِ آزادی کی تقریب میں مشعل روشن کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ نیتن یاہو نے پائل
Isreal PM Benjamin Netanyahu


تل ابیب، 4 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ سمت مچھار کو اگلے سال ہونے والی اسرائیل کے یومِ آزادی کی تقریب میں مشعل روشن کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ نیتن یاہو نے پائلٹ کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں بھارت اور اسرائیل کے بہادر لوگوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کا ہیرو قرار دیا۔

نیتن یاہو نے فون پر گفتگو کے دوران مچھار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے بہادری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد بھی اسپتال میں زیرِ علاج پائلٹ سے ملاقات کر کے ان کی تعریف کر چکے ہیں۔

تاہم، نیتن یاہو کی جانب سے مشعل روشن کرنے کی یہ دعوت حتمی انتخاب کا باضابطہ اعلان نہیں ہے۔ اسرائیل میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران مشعل روشن کرنے والوں کا انتخاب ایک عوامی مشاورتی کمیٹی کرتی ہے۔ اس کے بعد مقررہ وزارتی عمل کے تحت ان ناموں کی منظوری دی جاتی ہے۔ اس عمل میں اسرائیل کی وزیرِ ٹرانسپورٹ میری ریگیو کا اہم کردار رہا ہے۔

اسرائیل میں یومِ آزادی کے موقع پر مشعل روشن کرنا ایک خصوصی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ اس تقریب کے لیے عموماً ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande