بنگلہ دیش کے تنگیل ضلع میں سماج دشمن عناصر نے درگا پنڈال کی سات مورتیوں کو نقصان پہنچایا
ڈھاکہ، 4 اکتوبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے تنگیل ضلع کے مرزا پور اپ ضلع کے تحت جمورکی پشچیم پاڑہ میں ایک ہندو مندر میں درگا پنڈال کے لیے تیار کی جا رہی سات مورتیوں کو سماج دشمن عناصر نے نقصان پہنچایا۔ مندر انتظامیہ اور پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات ا
بنگلہ دیش کے تنگیل ضلع میں سماج دشمن عناصر نے درگا پنڈال کی سات مورتیوں کو نقصان پہنچایا


ڈھاکہ، 4 اکتوبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے تنگیل ضلع کے مرزا پور اپ ضلع کے تحت جمورکی پشچیم پاڑہ میں ایک ہندو مندر میں درگا پنڈال کے لیے تیار کی جا رہی سات مورتیوں کو سماج دشمن عناصر نے نقصان پہنچایا۔ مندر انتظامیہ اور پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح کے درمیان پیش آیا۔

’دی ڈیلی اسٹار‘ کی رپورٹ کے مطابق، مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمورکی آریہ سمیتی کے زیر اہتمام تقریباً 85 برس سے مندر میں درگا پوجا منائی جاتی رہی ہے۔ اس سال کی تقریب کی تیاریاں جاری تھیں، جس کے تحت درگا کی مورتی سمیت سات مورتیوں کو تیار کیا جا رہا تھا۔ رنگ و روغن کے کام کے علاوہ زیادہ تر کام مکمل ہو چکا تھا۔

آریہ سمیتی کے صدر پرکاش بکالی نے کہا، ’’ہم بدھ کی رات 10 بجے تک مندر میں موجود تھے۔ اس کے بعد ہم گھر چلے گئے۔ جب صبح مندر واپس آئے تو ہم نے مورتیوں کو ٹوٹی ہوئی حالت میں پایا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کس نے کیا۔ ہم نے پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ دار افراد کا پتہ لگائیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔‘‘

اس واقعے کے بعد تنگیل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد شمس الاسلام سرکار اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ہندو برادری کے ارکان کو یقین دلایا کہ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس درمیان ہفتہ کے روزکولکاتا میں بنگلہ دیش ڈپٹی ہائی کمیشن کے قریب تقریباً 100 افراد کے ایک گروپ نے احتجاج کیا۔ وہ ہندو سنت چنمیے کرشن داس کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وہ 2024 سے بنگلہ دیش کی جیل میں بند ہیں۔

مظاہرین نے وویکانند مشن سیوا پرتشٹھان اور نیشنل سٹیزن پارٹی آف انڈیا کے بینر تلے سیالدہ ریلوے اسٹیشن سے بنگلہ دیش ڈپٹی ہائی کمیشن تک جلوس بھی نکالا۔ کولکاتا میں بنگلہ دیش ڈپٹی ہائی کمیشن سے موصولہ پیغام کے مطابق، پولیس نے مشن کے قریب جلوس کو روک دیا اور پانچ نمائندوں کو چانسری لے گئی، جہاں چانسری کے سربراہ اور دوسرے سکریٹری نے میمورنڈم وصول کیا۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ میمورنڈم سونپنے کے دوران نمائندوں نے درگا پوجا کے لیے اضافی فنڈ دینے اور تعطیل کو پانچ دن تک بڑھانے پر بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان کا شکریہ ادا کیا۔ مظاہرین نے بنگلہ دیش حکومت سے درگا پوجا اور اس کے بعد بھی ہندو اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنانے کی اپیل کی، ساتھ ہی انصاف اور چنمیے کرشن داس کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande