چارمینار کے قریب رات گئے دہشت گردی کی فرضی مشق
حیدرآباد ،04 اکتوبر(ہ س)۔ حیدرآباد کے تاریخی چارمینارعلاقے میں واقع مکہ مسجد کے قریب رات دیرگئے آکٹوپس فورس اوردیگرسکیورٹی اداروں کی جانب سے مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی فرضی مشق کی گئی۔ جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال یا دہشت گردی کے ممکنہ واقع
چارمینار کے قریب رات گئے دہشت گردی کی فرضی مشق


حیدرآباد ،04 اکتوبر(ہ س)۔

حیدرآباد کے تاریخی چارمینارعلاقے میں واقع مکہ مسجد کے قریب رات دیرگئے آکٹوپس فورس اوردیگرسکیورٹی اداروں کی جانب سے مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی فرضی مشق کی گئی۔ جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال یا دہشت گردی کے ممکنہ واقعہ سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسزکی تیاری کوجانچنا تھا۔ مشق کے دوران آکٹوپس فورس کے ساتھ دیگرسکیورٹی ومتعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔اس دوران ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی، متاثرہ افراد کومحفوظ مقام تک پہنچانے،ریسکیوآپریشن اورمختلف سکیورٹی اداروں کے درمیان بہترتال میل کی مشق کی گئی۔ اس فرضی مشق کے ذریعے یہ جانچنے کی کوشش کی گئی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مختلف ادارے کتنی تیزی سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکارروائی کرسکتے ہیں اورعوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کس طرح مؤثر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ مکہ مسجد اورچارمینارکے اطراف رات کے وقت سکیورٹی فورسزکی بڑی تعداد اورکارروائی کی ویڈیوزیاتصاویردیکھ کر بعض افراد میں تشویش پیداہوئی،تاہم حکام نے واضح کیاہے کہ علاقے میں کسی قسم کا حقیقی سکیورٹی خطرہ یا ہنگامی صورتحال پیش نہیں آئی۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے یہ ایک معمول کی تیاری کی مشق تھی،جس کا مقصد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے اپنی تیاری اور باہمی رابطے کومزید مضبوط بنانا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی مشق کی ویڈیوزاورتصاویر دیکھ کر پریشان نہ ہوں اور کسی بھی افواہ پریقین نہ کریں۔ مکہ مسجد اورچارمینار کے علاقے میں کی گئی یہ کارروائی مکمل طور پر فرضی مشق کا حصہ تھی اور اس وقت کسی حقیقی سکیورٹی خطرے کی اطلاع نہیں ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande