دہلی سے گڑگاؤں میں غیر قانونی طور پر کچرا لانے والے 10 افراد گرفتار، سات گاڑیاں ضبط
گڑگاؤں، 4 اکتوبر (ہ س): ۔ مقامی پولیس نے دہلی سے غیر قانونی طور پر کچرا، فضلہ اور پلاسٹک کا کچرا گڑگاؤں لاکر پھینکنے والے نیٹ ورک کے خلاف اتوار کو بڑی کارروائی کی۔ پولیس نے چار مقدمات درج کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جبکہ سات گاڑیاں بھی ضبط
دہلی سے گڑگاو¿ں میں غیر قانونی طور پر کچرا لانے والے 10 افراد گرفتار، سات گاڑیاں ضبط


گڑگاؤں، 4 اکتوبر (ہ س): ۔

مقامی پولیس نے دہلی سے غیر قانونی طور پر کچرا، فضلہ اور پلاسٹک کا کچرا گڑگاؤں لاکر پھینکنے والے نیٹ ورک کے خلاف اتوار کو بڑی کارروائی کی۔ پولیس نے چار مقدمات درج کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جبکہ سات گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔

پولیس کمشنر کی ہدایت پر تھانہ بج گھیرہ میں دو، ادیوگ وہار میں ایک اور راجندر پارک میں ایک، اس طرح مجموعی طور پر چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان دہلی سے کینٹر، ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر گاڑیوں میں کچرا بھر کر گڑگاؤں لاتے تھے۔ یہاں کچرے سے پلاسٹک الگ کرکے اس کی چھانٹی کی جاتی تھی اور پھر اسے دوسری جگہوں پر بھیج دیا جاتا تھا۔ پولیس نے ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران ان گاڑیوں کو پکڑا۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزموں نے بتایا کہ وہ دہلی سے وابستہ ایک نیٹ ورک کے لیے کام کرتے ہیں۔ پولیس اب اس پورے نیٹ ورک کی چھان بین کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی گاڑیوں کے مالکان کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ اگر کسی مالک کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

گڑگاو¿ں پولیس نے کہا ہے کہ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande