آیوروید ہندوستان کی انمول روایت، جس نے دنیا کو متوازن زندگی گزارنے کی راہ دکھائی: ہرش سنگھوی
سورت، 4 اکتوبر (ہ س)۔ گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے اتوار کو طبی ماہرین سے کہا کہ آیوروید ہندوستان کی قدیم روایت ہے، جس نے دنیا کو صحت مند اور متوازن زندگی گزارنے کی راہ دکھائی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ سورت کے سرسانہ واقع پلاٹینم ہال میں ’جی سی
آیوروید ہندوستان کی انمول روایت، جس نے دنیا کو متوازن زندگی گزارنے کی راہ دکھائی: ہرش سنگھوی


سورت، 4 اکتوبر (ہ س)۔ گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے اتوار کو طبی ماہرین سے کہا کہ آیوروید ہندوستان کی قدیم روایت ہے، جس نے دنیا کو صحت مند اور متوازن زندگی گزارنے کی راہ دکھائی ہے۔

نائب وزیراعلیٰ سورت کے سرسانہ واقع پلاٹینم ہال میں ’جی سی اے یو وندے آیُکون3‘ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایک روزہ یہ کانفرنس سدرن گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے گجرات کونسل آف آیورویدک اینڈ یونانی سسٹمز آف میڈیسن کی جانب سے جنوبی گجرات خطے میں رجسٹرڈ آیوروید اور یونانی معالجین کے لیے منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں ریاست بھر سے آیوروید کے ماہرین، وید اور صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔

ہرش سنگھوی نے کہا کہ آیوروید ہندوستان کی قدیم روایت ہے، جس نے دنیا کو صحت مند اور متوازن طرز زندگی اختیار کرنے کی سمت دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے عالمی ادار صحت کا آیوروید کے لیے عالمی روایتی طب مرکز گجرات کے جام نگر میں قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں برس سے رشی منیوں نے ویدوں، اپنشدوں اور آیورویدک متون کے ذریعے صحت اور طرز زندگی سے متعلق قیمتی علم دنیا کو دیا ہے۔ آج جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی اس مالا مال روایت کو آگے بڑھانے کا اہم کام آیوروید کے معالجین انجام دے رہے ہیں۔

سنگھوی نے کہا کہ آج لوگ چند سیکنڈ میں انٹرنیٹ کے ذریعے صحت سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اس کے باوجود متعدد صحت کے مسائل کے حل کے لیے لوگوں کا آیوروید پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آیوروید کے تئیں اعتماد بڑھانے میں معالجین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے آیوروید کے فروغ، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کے امتزاج پر زور دیتے ہوئے اس طریقہ علاج کو مزید وسیع پیمانے پر عام کرنے کی اپیل کی۔کانفرنس میں آیوروید کے شعبے سے وابستہ سینئر معالجین، محققین، صحت کے شعبے کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں شرکائ نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande