
چنڈی گڑھ، 4 اکتوبر (ہ س):۔
پنجاب کی امرتسر دیہی پولیس نے ایک شخص کو اے کے-47 اسالٹ رائفل، ایک میگزین، 9 زندہ کارتوس اور دو ہینڈ گرینیڈ سمیت گرفتار کرکے غیر قانونی ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد سپلائی کرنے والے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔
پنجاب کے پولیس ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے اتوار کو بتایا کہ گرفتار کیا گیا نوجوت سنگھ (28) پیشے سے ٹرک ڈرائیور ہے اور ترن تارن کے چیما گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے علاوہ پولیس ٹیموں نے اس کی موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی ہے، جسے وہ ہتھیاروں کی کھیپ پہنچانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بیرون ملک موجود اسمگلروں کے رابطے میں تھا اور غیر قانونی ہتھیاروں کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے اور اس کے رابطوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
آپریشن کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بارڈر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) گ±رپریت سنگھ بھلر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے امرتسر دیہی پولیس کی خصوصی ٹیموں نے ایک آپریشن کیا اور موٹر سائیکل پر جارہے نوجوت سنگھ کو روک کر حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران پولیس ٹیم نے میگزین اور زندہ کارتوسوں سمیت ایک اے کے-47 اسالٹ رائفل اور دو زندہ ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے۔
امرتسر دیہی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کنول پریت سنگھ چہل نے بتایا کہ یہ کارروائی ایس پی (تفتیش) رمن دیپ سنگھ، ڈی ایس پی گ±ریندر پال سنگھ ناگرا اور ڈی ایس پی اٹاری یادیندر سنگھ کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ