تاریخ کے آئینے میں 5 اکتوبر : فاطمہ بی بی ہندوستان کے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج
جسٹس میرا صاحب فاطمہ بی بی 1989 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنی تھیں۔ ان کی پیدائش 30 اپریل 1927 کو کیرالہ کےتراونکور میں ہوئی تھی۔ وہ ملک کی کسی بھی ہائی کورٹ یا اعلیٰ ترین عدلیہ میں مقرر ہونے والی پہلی مسلم خاتون اور ایشیا کے کسی
تاریخ کے آئینے میں 5 اکتوبر


جسٹس میرا صاحب فاطمہ بی بی 1989 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنی تھیں۔ ان کی پیدائش 30 اپریل 1927 کو کیرالہ کےتراونکور میں ہوئی تھی۔ وہ ملک کی کسی بھی ہائی کورٹ یا اعلیٰ ترین عدلیہ میں مقرر ہونے والی پہلی مسلم خاتون اور ایشیا کے کسی بھی ملک کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تھیں۔ سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے تمل ناڈو کی گورنر اور قومی انسانی حقوق کمیشن کی رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 23 نومبر 2023 کو 96 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔

اہم واقعات

1805 — ہندوستان میں برطانوی راج کے دوسرے گورنر جنرل اور کمانڈر اِن چیف لارڈ کارنوالس کا غازی پور میں انتقال ہوا۔

1962 — جیمز بانڈ سیریز کی پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ ریلیز ہوئی۔

1988 — برازیل کی آئینی اسمبلی نے ملک کے آئین کی منظوری دی۔

1989 — جسٹس میرا صاحب فاطمہ بی بی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنیں۔

1999 — ہندوستان نے جامع جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے (سی ٹی بی ٹی) سے متعلق ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

2008 — مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ’سیٹو سمدرم پروجیکٹ‘ کے لیے متبادل مقامات کا جائزہ لینا شروع کیا۔

2011 — ایپل کے سابق چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی اسٹیو جابز کا 56 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

پیدائش

1964 — مدھومیتا بشت، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی۔

1954 — گرداس کامت، انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور معروف سیاست دان۔

1950 — وی. ویتھلنگم، پڈوچیری کے چھٹے وزیرِ اعلیٰ۔

1940 — نر بہادر بھنڈاری، سکم کے سابق دوسرے وزیرِ اعلیٰ۔

1936 — ہتیشور سائکیا، انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما، جو دو مرتبہ آسام کے وزیرِ اعلیٰ رہے۔

وفات

2003 — ولسن جونز، بھارت کے پیشہ ور بلیئرڈز کھلاڑی۔

1981 — بھگوتی چرن ورما، ہندی ادب کے معروف ادیب۔

1968 — جوگندر ناتھ منڈل، پاکستان کے پہلے وزیرِ قانون۔

1937 — درگا پرساد کھتری، ہندی کے معروف ناول نگاروں میں سے ایک۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande