اجمیر درگاہ معاملے میں مہارانا پرتاپ سینا کے صدر کو پاکستانی نمبر سے دھمکی
اجمیر، 4 اکتوبر (ہ س): ۔ اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ کرنے والی مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر ڈاکٹر راج وردھن سنگھ پرمار کو پاکستانی کوڈ والے نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پرمار کے مطابق اتوار کی رات تقریباً 11
اجمیر درگاہ معاملے میں مہارانا پرتاپ سینا کے صدر کو پاکستانی نمبر سے دھمکی


اجمیر، 4 اکتوبر (ہ س): ۔

اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ کرنے والی مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر ڈاکٹر راج وردھن سنگھ پرمار کو پاکستانی کوڈ والے نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پرمار کے مطابق اتوار کی رات تقریباً 11 بج کر 54 منٹ پر ان کے موبائل فون پر پاکستان کے نمبر سے کال آئی۔ کال کرنے والے نے مبینہ طور پر اجمیر درگاہ سے متعلق دائر کی گئی عرضی واپس لینے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے اس معاملے سے خود کو الگ کرنے کے لیے کہا۔

پرمار کا الزام ہے کہ کال کرنے والے نے انہیں دھمکی دی کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر ایسا نہیں کیا گیا تو ان کے خاندان کے ایک فرد کو جان سے مار دیا جائے گا۔ انہوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دینے کے ساتھ مرکزی وزارت داخلہ اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے بھی معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے راجستھان، اتر پردیش اور دہلی میں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

پرمار نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے اجمیر درگاہ کو مندر ثابت کرنے کے دعوے کو لے کر قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق مقدمات اجمیر کی زیریں عدالت کے ساتھ ساتھ جے پور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2022 سے اب تک انہیں ایک درجن سے زائد مختلف نمبروں سے دھمکیاں مل چکی ہیں۔

پرمار کے مطابق ان کا آبائی ضلع اتر پردیش میں ہے، جبکہ ان کا خاندان دہلی میں رہتا ہے اور اجمیر درگاہ سے متعلق قانونی معاملہ راجستھان میں چل رہا ہے۔ اسی بنیاد پر انہوں نے تینوں ریاستوں میں اپنے اور اپنے خاندان کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نمبر سے موصول ہونے والی مبینہ دھمکی کے معاملے میں انہوں نے وزارت داخلہ اور قومی تحقیقاتی ایجنسی سے تحقیقات اور ضروری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande