ایشیائی کھیل 2026: انتم پنگھال نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا
ایشیائی کھیل 2026: انتم پنگھال نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا آئیچی-ناگویا، 03 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی پہلوان انتم پنگھال نے ایشیائی کھیل 2026 میں خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ہفتہ کے
انتم پنگھال


ایشیائی کھیل 2026: انتم پنگھال نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا

آئیچی-ناگویا، 03 اکتوبر (ہ س)۔

ہندوستانی پہلوان انتم پنگھال نے ایشیائی کھیل 2026 میں خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ہفتہ کے روز کھیلے گئے سونے کے تمغے کے مقابلے میں انتم کو جاپان کی موئے کیوکا نے پوائنٹس کی بنیاد پر 1-9 سے ہرایا۔ اس کے باوجود انتم نے اس زمرے میں ہندوستان کے لیے ایشیائی کھیلوں کا پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں اسی زمرے میں کانسے کا تمغہ جیت چکی ہیں۔

سونے کے تمغے کے مقابلے میں جاپانی پہلوان نے شروعات سے ہی دباو بنائے رکھا اور انتم کو واپسی کا زیادہ موقع نہیں دیا۔ انتم کو 9-1 سے شکست کے ساتھ چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ انتم پنگھال نے 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس بار انہوں نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس طرح ایشیائی کھیلوں میں ان کے نام اب ایک چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ ہو گیا ہے۔

ہندوستانی کشتی کے لیے ہفتہ کا دن تمغوں سے بھرا رہا۔ امن سہراوت نے مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں شمالی کوریا کے ہان چونگ سونگ کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ امن نے مقابلہ 7-11 سے اپنے نام کیا۔

دیپک پونیا نے مردوں کے 97 کلوگرام فری اسٹائل میں منگولیا کے گنخویاگ گنباتر کو 1-2 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ یہ اس وزن کے زمرے میں ہندوستان کا 60 سال بعد پہلا ایشیائی کھیل کا تمغہ ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے 1966 میں بھیم سنگھ کے کانسے کے تمغے کی شکل میں اس زمرے میں تمغہ جیتا تھا۔

وہیں، مردوں کے 74 کلوگرام فری اسٹائل کے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ہندوستان کے ساگر جگلان کو قازقستان کے تین بار کے عالمی تمغہ فاتح نورکوزا کائیپانوف نے 30 سیکنڈ کے اندر چت کر دیا اور ہندوستانی پہلوان کانسے کے تمغے سے محروم رہ گئے۔ امن سہراوت کا سونے کا تمغہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا کشتی میں دوسرا سونا رہا۔ اس سے قبل سجیت کالکل نے جمعہ کے روز سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لیے امن سہراوت، کمکم موہوڈ، پرنوی ارس اور مردوں کی کرکٹ ٹیم سونے کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ خواتین کی ٹیم گولف میں پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور دیکشا ڈاگر نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے، جبکہ مردوں کے انفرادی ریکرو تیر اندازی میں نیرج چوہان نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande